آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل آر ایس ایس فعال، 5 روزہ دورے پر لکھنؤ پہنچیں گے موہن بھاگوت

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت پانچ روزہ دورے پر یکم جولائی کو لکھنؤ پہنچیں گے۔ یہ دورہ اس لیے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہو رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت / ٹوئٹر / @RSSorg</p></div>

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت / ٹوئٹر / @RSSorg

user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ: آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت پانچ روزہ دورے پر یکم جولائی کو لکھنؤ پہنچیں گے۔ یہ دورہ اس لیے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہو رہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ موہن بھاگوت اودھ، کاشی، گورکھپور، بندیل کھنڈ اور کانپور کے آر ایس ایس کے عہدیداروں کے ساتھ کئی میٹنگیں کریں گے اور تنظیم کے کام کاج کا جائزہ لیں گے۔ موہن بھاگوت کے شیڈول کی تفصیلات ابھی تک عام نہیں کی گئی ہیں لیکن ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔


اس کے علاوہ آر ایس ایس سربراہ آر ایس ایس اور بی جے پی لیڈروں سے سیاسی اور سماجی زمینی حقیقت کے بارے میں رائے لیں گے اور اپنی رائے بھی بتائیں گے۔ اگر ذرائع کی مانیں تو بھاگوت کے دورے کے دوران سنگھ کے پرچارک بی جے پی کے حق میں ماحول بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے اور ایسے مسائل کی فہرست بنائیں گے جو ووٹروں کے ذہنوں پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔ کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کے لیے ٹپس دی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اپنے پانچ روزہ قیام کے دوران بھاگوت ایودھیا بھی جا سکتے ہیں، جہاں وہ سادھو-سنتوں سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بھاگوت کے لکھنؤ میں پانچ دن کے قیام کے پیچھے خیال اتر پردیش میں انتخابات سے قبل کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے، جو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے لیے اہم ہے۔ تمام اجلاس بند دروازوں کے پیچھے ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔