مدھیہ پردیش: آٹو اور ٹرک کے درمیان زوردار ٹکر، 7 افراد کی موت، 3 سنگین طور پر زخمی

کلکٹر سدھیر کمار کوچر اور ایس پی شروتی کیرتی سومونشی کے ذریعہ زخمی لوگوں کو علاج کے لیے جبل پور میڈیکل کالج بھیجا گیا ہے۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

مدھیہ پردیش میں آج اس وقت خوفناک حادثہ پیش آیا جب آٹو اور ٹرک کے درمیان شدید ٹکر ہو گئی جس میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دموہ-کٹنی اسٹیٹ ہائیوے کے دیہی تھانہ حلقہ واقع سمنّا گاؤں میں منگل کی دوپہر ٹرک اور سواری آٹو کی ٹکر ہوئی جس میں ٹرک نے آٹو کو کچل دیا۔ اس حادثہ میں تین افراد سنگین طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ کلکٹر سدھیر کمار کوچر اور ایس پی شروتی کیرتی سومونشی کے ذریعہ زخمی لوگوں کو علاج کے لیے جبل پور میڈیکل کالج بھیجا گیا ہے۔ اس کے لیے دموہ سے جبل پور تک ایک کوریڈور بنائے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ساتھ ہی پائلٹ اور فالو وہیکل دستیاب کرایا گیا تاکہ دموہ سے جبل پور تک کے راستہ میں کوئی رخنہ پیدا نہ ہو۔


اس حادثہ کی خبر ملتے ہی دیہی تھانہ پولیس کے ساتھ کلکٹر اور ایس پی کے ساتھ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ کرین کی مدد سے آٹو کو ایک کنارے کیا گیا اور ساتھ ہی ٹرک کے نیچے دبے لوگوں کو فوراً علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیجا گیا۔ وہاں سے سنگین طور پر 3 زخمیوں کو جبل پور میڈیکل کالج ریفر کیا گیا۔ مہلوکین اور زخمیوں کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ لیا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چھتر پور ضلع کے بکسواہا کا رہنے والا ڈرائیور نیرج سنگھ لودھی نشہ میں تھا۔ پولیس میڈیکل جانچ کے لیے اسے ضلع اسپتال لے کر پہنچی ہے۔ نشے میں اس کی ایسی حالت تھی کہ کچھ بھی ٹھیک سے بول نہیں پا رہا تھا۔ فی الحال صرف اس کے نام اور اس کے گاؤں کی جانکاری مل پائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔