کے پی شرما اولی چوتھی بار بنے نیپال کے وزیر اعظم، کانگریس نے یاد دلائے دوستانہ تعلقات

کھڑگے نے کہا ہے کہ قریبی پڑوسیوں کے طور پر ہندوستان اور نیپال دوستی اور شراکت داری کے انوکھے (گہرے) تعلقات رکھتے ہیں۔ یہ لوگوں کے درمیان گہرے رابطوں کی خصوصیت ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی /&nbsp; ٓئی اے این ایس</p></div>

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی / ٓئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نیپال میں سی پی این-یو ایم ایل پارٹی کے صدر کے پی شرما اولی نے پیر کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ سابق وزیر اعظم پشپ کمار دہل پرچنڈ کی تحریک عدم اعتماد میں ناکامی کے بعد اتوار (14 جولائی) کو اولی کو نئی مخلوط حکومت کا وزیر اعظم مقرر کیا گیا تھا۔ ان کے وزیر اعظم کے عہدے کی حلف برداری کے بعد کانگریس پارٹی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ہند-نیپال دوستانہ تعلقات کی بھی یاد دہانی کرائی ہے۔

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے ہم کے پی شرما اولی کو نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ قریبی پڑوسیوں کے طور پر ہندوستان اور نیپال دوستی اور شراکت داری کے انوکھے (گہرے) تعلقات رکھتے ہیں۔ جو رشتےداری اور ثقافت کے ذریعے لوگوں کے درمیان گہرے رابطوں کی خصوصیت ہے۔ ہر ہندوستانی روشن مستقبل کے لیے باہمی تعاون کے اس بندھن کو مزید مضبوط کرنے کا منتظر ہے۔


واضح رہے کہ نیپال کے سابق وزیر اعظم پشپ کمار دہل پرچنڈ 12 جولائی کو ایوانِ نمائندگان میں اعتماد کا ووٹ ہار گئے تھے۔ اس کے بعد نیپال میں نئی ​​حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہوا۔ صدر رام چندر پوڈیل نے اولی کو نیپالی کانگریس کی مخلوط حکومت کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا تھا۔ وہ نیپالی پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت نیپالی کانگریس کی حمایت سے وزیر اعظم بنے۔

اولی کی حلف برداری کی تقریب پیر کو صبح 11 بجے راشٹرپتی بھون کی مرکزی عمارت شیتل نواس میں ہوئی۔ اس سے قبل اولی نے نیپالی کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبا کی حمایت سے اپنی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا۔ اس کے لیے انہوں نے ایوان نمائندگان کے 165 ارکان کے دستخط شدہ حمایت کا خط بھی پیش کیا تھا۔ یہ چوتھی بار ہے کہ کے پی شرما اولی نیپال کے وزیر اعظم بنے ہیں۔ وہ 2015 میں نیپال کے وزیر اعظم بنے اور 3 اگست 2016 تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ اس کے بعد وہ فروری 2018 سے مئی 2021 تک ایک بار پھر وزیر اعظم رہے۔ اس کے بعد وہ 13 مئی 2021 سے 13 جولائی 2021 تک اس عہدے پر رہے۔ نیپال میں جمہوری نظام کے نفاذ کے بعد گزشتہ 16 سالوں میں 14 حکومتیں دیکھی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔