خالصتان حامی امرتپال سنگھ نے لوک سبھا رکنیت کا لیا حلف، کھڈور صاحب سے ہوئے تھے فتحیاب

لوک سبھا رکن کے طور پر حلف لینے کے لیے عدالت نے امرتپال کو 4 دن کی پیرول دی ہے، پیرول کے لیے عدالت نے خصوصی شرائط بھی رکھی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>امرتپال سنگھ</p></div>

امرتپال سنگھ

user

قومی آوازبیورو

خالصتان حامی امرتپال سنگھ نے لوک سبھا رکن کے طور پر آج حلف لے لیا۔ پنجاب کے کھڈور صاحب سے لوک سبھا انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے امرتپال سنگھ کو حلف برداری کے لیے آسام کے ڈبروگڑھ واقع جیل سے دہلی لایا گیا تھا۔ ان کی حلف بردار کو پیش نظر رکھتے ہوئے سیکورٹی کے خاص انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

آج امرتپال سنگھ کو آسام سے بذریعہ ہوائی جہاز نئی دہلی لایا گیا تھا۔ انھیں لوک سبھا رکن کی شکل میں اسپیکر اوم برلا نے حلف دلایا۔ لوک سبھا رکنیت کا حلف لینے کے لیے عدالت نے امرتپال کو چار دن کی پیرول دی ہے۔ اس پیرول کے لیے عدالت نے خصوصی شرائط بھی رکھی تھی۔ عدالت کے مطابق دہلی میں رہنے کے دوران امرتپال سنگھ کا کنبہ یا ان کے رشتہ کسی بھی طرح کا کوئی بیان میڈیا کو نہیں دیں گے۔


قابل ذکر ہے کہ امرتپال سنگھ کو امرتسر سے 23 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں انھیں آسام کے ڈبرو گڑھ جیل میں رکھا گیا۔ اب جبکہ امرتپال سنگھ نے لوک سبھا رکنیت کا حلف لے لیا ہے تو ان کے والد ترسیم سنگھ کا بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کھڈور صاحب کے ووٹرس اور دنیا بھر میں رہنے والے پنجابیوں کے لیے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے۔ پہلے اس بات کو لے کر اندیشہ بنا ہوا تھا کہ وہ رکن پارلیمنٹ بنیں گے بھی یا نہیں، لیکن آج سبھی اندیشے دور ہو گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔