کیرالہ سانحہ: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے کارپوریٹ سکیٹر سے کی متاثرین کے لیے مدد کی اپیل
وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ کرناٹک حکومت اس مشکل وقت میں کیرالہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم کارپوریٹ سیکٹر سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ امدادی کوششوں میں وہ بھی ہمارا ساتھ دیں۔
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے بدھ (31 جولائی) کو کارپوریٹ سیکٹر سے اپیل کی کہ وہ کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لیے اپنے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی (سی ایس آر) فنڈز سے عطیہ کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس آفت کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سماج کے تمام طبقات خاص طور پر کارپوریٹ سیکٹر سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سماجی ذمہ داری کو پورا کرے اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرے۔
وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے کارپوریٹ سیکٹر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیرالہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے لوگوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے مالی امداد، خوراک، کپڑے اور بنیادی چیزوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس آفت کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سماج کے تمام طبقات کو متحد ہو کر اس کے متاثرین کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر کارپوریٹ سیکٹر سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سماجی ذمہ داری کو پورا کرے اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرے۔
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہوگا کہ ہماری پڑوسی ریاست کیرالہ ایک سنگین قدرتی آفت کا شکار ہوئی ہے، جس کی وجہ سے وہاں کے باشندوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کرناٹک حکومت اس مشکل وقت میں کیرالہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم کارپوریٹ سیکٹر سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ امدادی کوششوں میں وہ بھی ہمارا ساتھ دیں۔
وزیر اعلیٰ سدارامیّا نے کہا ہے کہ آفات کے متاثرین کی مدد کے لیے ہمیں خاص طور پر تین شعبوں میں مدد کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے امدادی کارروائیوں اور تعمیر نو کی کوششوں کے لیے مالی امداد۔ دوسرا خوراک کی فراہمی جس میں خراب نہ ہونے والی غذائی اشیاء شامل ہیں اور تیسرا کپڑوں کی فراہمی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر ادارے و تنظیم کی اپنی طاقت کے مطابق مدد کرنے کے طریقے ہوتے ہیں۔ ہمیں یہ جان کر خوشی ہوگی کہ آپ کا ادارہ یا تنظیم انسانیت کی مدد کی اس کوشش میں کس طرح کی مدد کرنا چاہتی ہے۔ برائے مہربانی ہمیں بتائیں کہ آپ کس طرح کی مدد کر سکتے ہیں، ہم آپ کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ مدد موثر طریقے سے کی جاسکے۔ واضح رہے کہ کیرالہ کے وایناڈ میں لینڈ سلائنڈنگ اور سیلاب کے اس حادثے میں اب تک 168 سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔