کرناٹک: ہبلی عیدگاہ میدان میں گنیش اُتسو تقریب سے ساورکر کی تصویر ہٹائی گئی
افسران کا کہنا ہے کہ ساورکر اور بال گنگا دھر تلک کی تصویروں والے بینر اس لیے ہٹا دیئے گئے ہیں کیونکہ پروگرام منعقد کرنے کی اجازت جن شرطوں پر دی گئی تھی، وہ اس کے خلاف تھا۔
کرناٹک کے ہبلی واقع عیدگاہ میدان میں گنیش چترتھی کا جشن منایا جا رہا ہے۔ اس تقریب میں ساورکر کی تصویر والے کئی بینر لگے ہوئے تھے، جنھیں ہٹا دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گنیش چترتھی جشن کے دوران افسران نے بدھ کے روز تقریب کا جائزہ لیا اور دیر شام اسٹیج پر لگے ویر ساورکر اور بال گنگا دھر تلک کی تصویروں کو ہٹا دیا گیا۔ ساورکر کی تصویر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ گنیش جی کی مورتی کے بغل میں رکھی ہوئی تھی، اور بال گنگا دھر تلک کی تصویر اسٹیج پر لگے بینر میں چھپی تھی۔
افسران کا کہنا ہے کہ ساورکر اور بال گنگا دھر تلک کی تصویروں والے بینر اس لیے ہٹا دیئے گئے کیونکہ پروگرام منعقد کرنے کی اجازت جن شرطوں پر دی گئی تھی، وہ اس کے خلاف تھا۔ حالانکہ عیدگاہ میدان میں رانی چینما میدان گجانن اُتسو مہامنڈل پروگرام کے صدر دروازے کے باہر وہ بینر لگائے گئے تھے جس میں ویر ساورکر کی تصویر تھی۔
مرکزی وزیر پرہلاش جوشی نے بدھ کے روز اس سلسلے میں کہا کہ ساورکر کی تصویر کو بیک گراؤنڈ کے طور پر رکھا گیا تھا۔ جوشی نے کہا کہ ’’آرگنائزرس کا ماننا ہے کہ ساورکر ایک عظیم محب وطن ہیں اس لیے ان کی تصویر لگائی گئی تھی۔ اس میں غلط کیا ہے۔‘‘ پرہلاد جوشی عیدگاہ میدان میں منعقد گنیش اُتسو کی مہا آرتی میں شامل ہونے کے بعد میڈیا اہلکاروں سے بات کر رہے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔