’لاپروائی ہوئی تو سخت کارروائی طے‘، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے افسروں کو کیا متنبہ

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ پوری ریاست میں امن و امان کا ماحول بنانے کے لیے جرائم اور جرائم پیشوں پر قابو پانا ضروری ہے، اس کے لیے سبھی ضروری اقدام کیے جانے چاہئیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/JharkhandCMO">@JharkhandCMO</a></p></div>

تصویر@JharkhandCMO

user

قومی آواز بیورو

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بدھ کے روز ریاست کے لاء اینڈ آرڈر کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو کچھ اہم ہدایات دیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر اس معاملے میں کسی سطح پر کوئی کوتاہی یا لاپروائی ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پوری ریاست میں امن و امان کا ماحول برقرار رہے، اس کے لیے جرائم اور جرائم پیشہ افراد پر قابو پانا ضروری ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے سبھی ضروری اقدام کیے جانے چاہئیں۔ مجرمانہ واقعات میں شامل افراد کی شناخت کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور آئندہ تہواروں کے دوران سیکورٹی نظام چاق و چوبند رہنی چاہیے۔ ایسے غیر سماجی عناصر پر سخت نگاہ رکھی جائے جو بدامنی پھیلانے کی سازش کرتے ہیں۔ ہر حال میں لاء اینڈ آرڈر حکومت کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے۔


وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنے رہائشی دفتر میں مختلف منصوبوں کی عمل آوری اور تقرری امتحانات سے جڑے معاملوں پر بھی ریاست کے اعلیٰ افسران سے تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے کہا کہ 21 سے 50 سال تک کی خواتین کو معاشی امداد دینے کے منصوبہ کو زمین پر اتارا جائے اور مستفیدین کی شناخت سے متعلق سبھی عمل جلد پورے کیے جائیں۔ اس میٹنگ میں جھارکھنڈ پولیس بھرتی امتحان 2023 اور جھارکھنڈ ایکسائز کانسٹیبل مقابلہ جاتی امتحان 2023 کے لیے ہو رہی تیاریوں کی جانکاری لی۔ انھوں نے ان دونوں تقرریوں کو ڈیڈلائن کے تحت پورا کرنے کی ہدایت بھی دی۔

وزیر اعلیٰ نے میٹنگ میں افسران سے کہا کہ کہا کہ مذکورہ تقرریوں میں پوری شفافیت اور رازداری کا خیال رکھا جانا چاہیے۔ اس میں کسی بھی طرح کی بے ضابطگی اور خامی نہ ہو، اس کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے پولیس، ہوم گارڈ، فاریسٹ اور ایکسائز جیسی یونیفارم سروسز کی تقرری کے عمل میں یکسانیت لانے کی ہدایت بھی متعلقہ افسران کو دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔