اسرائیل نے شام میں ایک فوجی کمپلیکس اور راڈار کو نشانہ بنایا

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے شامی فوج کے ایک فوجی کمپاؤنڈ، فوجی ریڈار سسٹم اور شامی افواج کے زیر استعمال توپ خانے پر بمباری کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

دمشق: فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران شام کی سرزمین سے مقبوضہ گولان کے پہاڑوں پر راکٹ فائر کئے گئے جس کے جواب میں اسرائیل نے شام میں بمباری کی تھی۔ اب اسرائیل نے انکشاف کیا ہے کہ اس بمباری میں ایک فوجی کمپلیکس اور راڈار کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے شامی فوج کے ایک فوجی کمپاؤنڈ، فوجی ریڈار سسٹم اور شامی افواج کے زیر استعمال توپ خانے پر بمباری کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے شامی حکومت کو اپنی سرزمین پر ہونے والی تمام حرکات و سکنات کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔


اس سے قبل آج شام کے دار الحکومت دمشق کے اطراف میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے گولان کی پہاڑیوں کی طرف میزائل فائر کرنے کے جواب میں شامی علاقوں پر بمباری شروع کر دی ہے۔ صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ دو میزائل گولان میں ایک خالی زمین میں گرے اور فضائی دفاعی نظام نے کم از کم ایک میزائل کو روک دیا۔ اسرائیلی فوج نے وضاحت کی کہ "توپ خانے نے اس شامی علاقے پر بمباری کی ہے جہاں سے میزائل داغے گئے تھے"۔

خیال رہے یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب دو روز قبل لبنان سے شمال میں اسرائیلی بستیوں پر راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ کسی فریق نے ان راکٹوں کو فائر کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی، تاہم اسرائیل نے قرار دیا کہ ان راکٹوں کو داغے جانے کے پیچھے فلسطینی تنظیم حماس ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد اسرائیل نے جواب میں جنوبی لبنان اور غزہ کی پٹی پر حملے شروع کر دئیے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔