مادری زبان کا عالمی دن: کشمیر میں ادبی پروگرام کا انعقاد
فورم کے صدر ساگر نظیر نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا اور مادری زبان کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادری زبان کی خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔
جموں: وادی کشمیر میں مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر اتوار کو مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک پروگرام ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کی جانب سے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے چندی لورہ ٹنگمرگ میں منعقد ہوا، جس میں متعدد قلمکاروں اور شعرا نے اپنے تخلیقی کلام پیش کیے۔
یہاں جاری ایک بیان کے مطابق پروگرام کی صدارت معروف شاعر ممتاز گھوپھبلی نے کی جبکہ پروگرام میں معروف شاعر غلام قادر شاد مہمانہ خصوصی اور عابد اشرف مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود رہے۔ پروگرام میں نوجوان قلم کاروں نے مادری زبان کے حوالے سے مقالے پیش کیے۔ پروگرام کی نظامت آفاق دلنوی نے کی جبکہ فورم کے صدر ساگر نظیر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ بعد میں ایک مشاعرہ بھی منعقد ہوا جس میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے شاعروں نے شرکت کی۔
علی محمد کاظمی نے نعت رسول مقبول اور توصیف رضا نے تلاوت کلام پاک پیش کیا۔ جن شاعروں نے اپنا کلام پیش کیا ان میں بشر زوگیاری، قیوم ترولبلی، شاہی سجاد، شوکت تلگامی، امیر مکہامی، امین اشرف، روشن رشید، منتظر یوسف، علی کاظمی، توصیف رضا، نسار احمد نسار، ساقی ارشاد، عابد اشرف، شادر دردپوری، ممتاز گھوپھبلی، ساگر نظیر، عابد اشرف، آفاق دلنوی، محمد افضل ہاشمی، معراج احمد رقیب اور مختار وازہ شامل ہیں۔ فورم کے صدر ساگر نظیر نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا اور مادری زبان کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادری زبان کی خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔