کشمیر: اننت ناگ میں ملی ٹینٹوں کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ترجمان نے بتایا کہ خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بشمول تین اے کے 56 رائفلیں، چینی ساخت کے دو پستول، دو گرینیڈ، ٹیلی اسکوپ برآمد کیا گیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: سیکورٹی فورسز نے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ایک جنگلی علاقے میں ملی ٹنٹوں کے ایک خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں کرشنا ڈھابہ کے مالک پر حملے کے ایک سازشی کی گرفتاری کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ضلع اننت ناگ کے جنگلی علاقے میں ملی ٹنٹوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگایا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بشمول تین اے کے 56 رائفلیں، چینی ساخت کے دو پستول، دو گرینیڈ، ٹیلی اسکوپ برآمد کیا گیا ہے۔

سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'سری نگر ڈھابہ حملے کا ایک مشتبہ ملزم گزشتہ شام فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کو ضلع اننت ناگ میں دو جگہوں پر لے گیا، جہاں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا'۔ انہوں نے بتایا کہ 'سیکورٹی فورسز نے تین اے کے رائفلیں، ان کی چھ میگزینیں، دو پستول، ان کی تین میگزینیں اور چار گرینیڈ برآمد کیے ہیں۔ مشترکہ تلاشی آپریشن جاری ہے'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔