پٹودی خاندان میں پھر گونجی کلکاریاں، سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش

پٹودی خاندان میں ایک بار پھر کلکاریاں گونجی ہیں، سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کو جنم دیا ہے

Getty Images
Getty Images
user

قومی آواز بیورو

ممبئی: پٹودی خاندان میں ایک بار پھر کلکاریاں گونجی ہیں۔ سوشل میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ بچے کی پیدائش سے قبل سیف علی خان نے اپنے کام سے بریک لیا ہے اور ڈلیوری سے قبل ہی جوڑا اپنے نئے گھر میں منتقل ہو چکا ہے۔

کرینہ کپور کے حوالہ سے یہ خبر سب سے پہلے ڈیزائنر منیش ملہوترا نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔ انہوں نے لکھا، ’’مبارک باد۔ کرینہ کپور کو ہفتہ کی رات بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔‘‘ سوشل میڈیا پر سیف علی خان اور کرینہ کپور کو لگاتار مبارکباد موصول ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے سال 2012 میں شادی کی تھی۔ اس کے بعد سال 2016 میں کرینہ نے پہلے بیٹے تیمور علی خان کو جنم دیا تھا۔ تیمور نام پر کافی تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن بچے کی معصوم اداؤں نے سبھی کو مائل کر دیا۔


کرینہ کپور نے دوسرے اسٹار کڈس کی طرح تیمو کو کبھی کیمرے سے نہیں چھپایا بکہ جنم دینے کے کچھ دن بعد سے ہی کرینہ تیمور کے ساتھ نظر آنے لگیں۔ یہی وجہ ہے کہ ننہے اسٹار کڈس میں تیمور سب سے زیادہ پاپولر ہیں۔ جوڑے نے گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران اطلاع دی تھی کہ ان کے گھر نیا مہمان آنے والا ہے۔

کرینہ کپور انسٹاگرام پر کافی فعال رہتی ہیں اور اپنے کام اور پرسنل لائف کے حوالہ سے تمام اپ ڈیٹس دیتی رہتی ہیں، ایسے میں امید کی جا رہی ہے کہ کرینہ جلد ہی اپنے بچے کا دیدار کرا دیں گی۔ ادھر، سیف علی خان کی بات کریں تو یہ ان کی دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے امرتا سنگھ سے شادی کی تھی اور ان دنوں کے دو بچے ہیں۔ بیٹی سارہ علی خان فلمی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں اور ابراہیم علی خان ابھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Feb 2021, 12:12 PM