لکس انڈسٹریز کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ، 200 کروڑ روپے ٹیکس چوری کا الزام
لکس انڈسٹری کو پہلے وشوناتھ ہوزری ملس کے نام سے جانا جاتا تھا، اس کا قیام گردھاری لال جی ٹوڈی نے 1957 میں کیا تھا، کمپنی مردوں، خواتین اور بچوں کے انڈرگارمنٹس بناتی ہے۔
انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے لکس انڈسٹریز کے ٹھکانوں پر آج چھاپہ ماری کی ہے۔ یہ چھاپہ ماری 200 کروڑ روپے سے زیادہ کی ٹیکس چوری کے الزامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ کولکاتا سمیت کمپنی سے جڑے احاطوں میں کئی شہروں میں تلاشی چل رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ لکس انڈسٹری پہلے وشوناتھ ہوزری ملس کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اس کا قیام گردھاری لال جی ٹوڈی نے 1957 میں کیا تھا۔ کمپنی مردوں، خواتین اور بچوں کے انڈرگارمنٹس بناتی ہے۔
گزشتہ سال شیئر بازار کے ریگولیٹری ادارہ سیبی نے انسائیڈر ٹریڈنگ میں شامل ہونے کے الزام میں 14 لوگوں پر پابندی عائد کی تھی۔ ان لوگوں میں لکس انڈسٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر اشوک ٹوڈی کے بیٹے ادت ٹوڈی کا نام بھی شامل تھا۔ ادت کمپنی میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال رہے تھے۔ سیبی نے مذکورہ معاملے میں لکس انڈسٹریز لمیٹڈ کے 2.94 کروڑ روپے کے غیر قانونی فائدہ کو ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔