راجستھان کی راجدھانی جئے پور میں اب گوشت دکانداروں کو بورڈ پر لکھنا ہوگا ’حلال‘ ہے یا ’جھٹکا‘

گریٹر نگر نگم کی میئر سومیا گوجر نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گوشت کی دکانوں پر حلال یا جھٹکا لکھنا لازمی ہوگا، ایسا اس لیے کیا گیا ہے تاکہ کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ایک طرف اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں کانوڑ کے راستے پر موجود دکان مالکان کو اپنا نام لکھنے کی ہدایت دی گئی ہے، اور دوسری طرف راجستھان کی راجدھانی جئے پور میں گوشت کی دکانوں پر ’حلال‘ یا ’جھٹکا‘ لکھنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ حکم گریٹر نگر نگم کی میئر سومیا گوجر نے دیا ہے۔ اس حکم نامہ کے بعد اب سبھی گوشت دکانداروں کے لیے ضروری ہو گیا ہے کہ وہ دکان میں یہ لکھ کر لگائیں کہ ان کے یہاں حلال گوشت کی فروخت ہوتی ہے، یا پھر جھٹکا گوشت فروخت کی جاتی ہے۔

میئر سومیا گوجر کے ذریعہ جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ گوشت کی دکانوں پر حلال یا جھٹکا لکھنے کی ہدایت اس لی دی گئی ہے تاکہ کسی کے جذبات مجروح نہ ہونے پائیں۔ میئر کا کہنا ہے کہ اگر اس حکم پر تعمیل نہیں ہوئی تو قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہر میں موجود غیر قانونی گوشت کی دکانوں پر کارپوریشن کارروائی کرے گی۔


یہ فیصلہ کارپوریشن کی مجلس عاملہ کمیٹی کی چوتھی میٹنگ میں لیا گیا ہے۔ میئر نے اپنے فیصلے سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ نگر نگم (میونسپل کارپوریشن) کے علاقوں میں سروے کرایا جائے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ کن دکانوں نے حکم پر عمل کیا ہے۔ ساتھ ہی کمرشیل لائسنس پر ہی دکاندار گوشت فروخت کر سکتے ہیں۔ جن کے پاس لائسنس نہیں ہوگا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔