فرانس میں تین اپریل سے کورونا سے متعلق پابندیاں مزید سخت ہوں گی

ایمانوئل میکرون نے کہا کہ ’’فی الحال کورونا سے متعلق پابندیاں 19 محکموں میں نافذ ہیں، جنہیں اس سنیچر یعنی 3 اپریل سے چار ہفتوں کے لئے پورے ملک بھر میں نافذ کر دیا جائے گا۔

ایمانوئل میکرون، تصویر یو این آئی
ایمانوئل میکرون، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پیرس: فرانس میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر 3 اپریل سے پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بدھ کے روز ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلا ع دی۔

ایمانوئل میکرون نے کہا کہ ’’فی الحال کورونا سے متعلق پابندیاں 19 محکموں میں نافذ ہیں، جنہیں اس سنیچر یعنی 3 اپریل سے چار ہفتوں کے لئے پورے ملک بھر میں نافذ کر دیا جائے گا۔ ان پابندیوں کے تحت فرانس میں اسکول کو بھی بند کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے فرانس میں کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔


فرانس میں اب تک 47 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اس وبا سے 95 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں دسمبر سے کورونا ٹیکہ کاری کی مہم شروع ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔