روس میں جانوروں کے لئے کورونا کی ویکسین تیار

ویکسین کی وسیع پیمانے پر پیداوار اپریل میں شروع ہوگی اور یہ انسٹی ٹیوٹ دنیا میں پہلا ادارہ ہے جس نے جانوروں کے لئے کورونا وائرس کی ویکسین کارنیویک -کو تیار کیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دنیا میں سب سے پہلے جانوروں کے لیے کورونا کی ویکسین بنانے والے روس نے بدھ کے روز کہا ہےکہ یہ ویکسین اب سپلائی کے لئے دستیاب ہے۔

روس میں زراعتی تنظیم روسیلکھوزنائڈزر کی مشیر جولیا میلانو نے بتایا کہ یہ ویکسین پہلے سے ہی دستیاب ہے۔ اس کو جانوروں کی صحت سے متعلق فیڈرل سینٹر کو کاروباری بنیاد پر اسے خریدنے کا آرڈر دیا جاسکتا ہے۔


مسٹر میلانو نے کہا کہ ویکسین کی وسیع پیمانے پر پیداوار اپریل میں شروع ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا انسٹی ٹیوٹ دنیا میں پہلا ادارہ ہے جس نے جانوروں کے لئے کورونا وائرس کی ویکسین کارنیویک -کو تیار کیا ہے۔

اس ویکسین کا کلینیکل ٹرائل گزشتہ سال اکتوبر میں شروع کیا گیا تھا۔ اس میں کتے، بلیوں، قطبی لومڑی ، لومڑی اور دیگر جانور وں کو شامل کیاگیا تھا۔ اس تحقیق کے نتائج سے یہ واضح ہے کہ ویکسین بے ضرر ہے۔ اس میں قوت مدافعت کی اعلی سطح کی ہے۔ ویکسین دیئے جانے والے تمام جانوروں میں کورونا وائرس کی سو فیصد اینٹی باڈی تیار ہوئی ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ اس تنظیم کے سائنسدان مسلسل اس بات کا مطالعہ کر رہے ہیں کہ ویکسین لگانے کے بعد ویکسین سے کتنی مدت تک قوت مدافعت برقرار رہتی ہے۔ اب تک کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کم سے کم چھ ماہ تک برقرار رہ سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔