آج انتخابات ہوئے تو یوپی میں ایس پی کی حکومت بنے گی: شیو پال سنگھ یادو

لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس پر سماج وادی پارٹی کے لیڈر شیو پال سنگھ یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی نے تمام ذاتوں اور مذاہب کے ووٹ حاصل کئے

<div class="paragraphs"><p>شیو پال سنگھ یادو / آئی اے این ایس</p></div>

شیو پال سنگھ یادو / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اٹاوہ: اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس پر سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری شیو پال سنگھ یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی نے تمام ذاتوں اور مذاہب کے ووٹ حاصل کئے۔

انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی پورے سماج کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ ایس پی کی اس جیت کے بعد یوگی حکومت کو اخلاقی بنیادوں پر استعفیٰ دے دینا چاہیے اور الیکشن کرانا چاہیے۔ اگر آج انتخابات ہوتے ہیں تو اتر پردیش میں اکھلیش یادو کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کو تاریخی جیت ملے گی اور سماج وادی پارٹی کی حکومت بنے گی۔

بہوجن سماج پارٹی اور مسلم امیدواروں کے ساتھ الیکشن نہ لڑنے کے بارے میں بی ایس پی سپریمو کے بیان پر انہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں عوام کو معلوم تھا کہ اس کی بی جے پی کے ساتھ ساز باز ہے، اس لیے عوام نے بھی بی جے پی کا ساتھ دیا، اس لئے عوام نے بی جے پی کے ساتھ ساتھ بی ایس پی کو بھی سبق سکھایا ہے۔


ایودھیا اور آس پاس کی سیٹوں پر سماج وادی پارٹی اور اتحاد کی جیت پر انہوں نے کہا کہ ہم سب رام میں یقین رکھتے ہیں اور ہم سب کے ذرے ذرے میں رام ہیں۔ اس بار ایودھیا سے رام کو ماننے والے سیکولر امیدوار کی بھی جیت ہوئی ہے تو اس سے بڑی بات کیا ہو سکتی ہے۔

راجہ بھیا نے کہا ہے کہ وہ اس بار کسی کا ساتھ نہیں دیں گے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ان کا اثر صرف ایک سیٹ پر ہے، وہاں بھی ہم جیتے ہیں اور سماج وادی پارٹی نے قریب کی سیٹ بھی جیتی ہے۔ ملائم سنگھ یادو کو یاد کرتے ہوئے شیو پال یادو نے کہا کہ انہوں نے اس الیکشن میں نیتا جی کو بہت یاد کیا۔ سوشلسٹ سوچ ہر ایک کے ذہن میں پیوست ہے۔ ریاست میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری کس کو سونپی جائے گی، انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی فیصلہ کرے گی اور اس پر بھی جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔