چندرا بابو نائیڈو و دیگر سے بات ہوگی :ادھو ٹھاکرے

ادھو نے کہا کہ حکومت سازی کے لئے چندرا بابو نائیڈو اور دیگر ان سبھی سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں سے بات چیت کی جائے گی جن کاانڈیا الائنس سے سیاسی سمجھوتہ نہیں تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کل پارلیمانی انتخابات میں انکی پارٹی کی شاندار کارکردگی پر عوام کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران بی جے پی لیڈران سمیت مخالف پارٹیوں کی جانب سے نقلی شیو سینا کا لقب دیا گیا تھا لیکن مہاراشٹر کی عوام نے ان کے امیدواروں کو فتح دلا کر اس کا منہ توڑ جواب دے دیا ہے نیز اب اصل لڑائی کا آغاز ہوگا۔

ممبئی کے سینا بھون میں اخبار نویسیوں سے مختصراً خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ مودی جی مہاراشٹر میں جن انتخابی حلقوں میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا تھا وہیں بی جے پی اور اسکی سیاسی پارٹیوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔


انہوں نے کہاکہ وہ تو چاہتے تھے کہ مودی مہاراشٹرکی تمام 48 نششتوں پر عوام سے خطاب کرتے تاکہ بی جے پی کا مہاراشٹر سے نام و نشان بھی مٹ جاتا۔ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ جو انتخابات تانا شاہی کے خلاف اور آئین کو بچانے کے لئے تھا تو اس میں عوام کی جیت ہوئی ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے یہ بھی اندیشہ ظاہر کیا کہ مہاراشٹر کی کئی نششتوں پر فتح کی امید تھی لیکن کچھ دھاندلیوں اور گڑ بڑی کی شکایت ملی ۔ٹھاکرے نے مزید کہاکہ وہ دہلی جائیں گے اور انڈیا لائنس کے لیڈران سے مل کر مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت سازی کے لئے چندرا بابو نائیڈو اور دیگر ان سبھی سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں سے بات چیت کی جائے گی جن کاانڈیا الائنس سے سیاسی سمجھوتہ نہیں تھا۔ادھو ٹھاکرے نے یہ بھی کہ اکہ ہمارے امیدواروں کو ہر طرح سے پریشان کیا گیا اس کے باوجود ہم کامیاب ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔