حیدرآباد: کانگریس کے سینئر لیڈر ہنمنت راؤ کی طبیعت ناساز، سونیا گاندھی نے فون کر کے خیریت معلوم کی
کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کے روز ہنمنت راو سے فون پر ربط قائم کیا اور ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ ہنمنت راؤ فی الحال شہر کے ایک کارپوریٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق راجیہ سبھا رکن وی ہنمنٹ راؤ کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔ انہیں پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کے روز ہنمنت راو سے فون پر ربط قائم کیا اور ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ ہنمنت راؤ فی الحال شہر کے ایک کارپوریٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کانگریس ذرائع کے مطابق ہنمنت راؤ نے سونیا گاندھی کو بتایا کہ گردے میں انفیکشن کی وجہ سے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور فی الحال ان کی صحت قدرے بہتر ہے۔ اس سے پہلے وہ کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے تھے۔ اس پر سونیا گاندھی نے ہنمنت راؤ سے کہا کہ زندگی بہت اہم ہے اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔
سونیا گاندھی نے ہنمنت راو کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بھی ہنمنت راؤ کو فون کیا تھا اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی تھیں۔ ہنمنت راؤ نے سونیا گاندھی اور وینوگوپال کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔