کشتواڑ سڑک حادثے میں 7 مزدور از جان، 3 زخمی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ میں داچھن کے نزدیک ایک گاڑی جس میں ڈنگ ڈورو پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے مزدور سوار تھے، حادثے کی شکار ہوگئی۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بدھ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں 7 مزدور از جان جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ داچھن علاقے میں ڈانگ ڈورو پاور پروجیکٹ کے نز دیک پیش آیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ میں داچھن کے نزدیک ایک گاڑی جس میں ڈنگ ڈورو پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے مزدور سوار تھے، حادثے کی شکار ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں 7 مزدور بر سر موقع ہی از جان جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دریں اثنا مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندرا سنگھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ ڈاکٹر دیوانش یادو کے ساتھ ڈانگ ڈورو ڈیم سائیٹ پر پیش آئے سڑک حادثے کے بارے میں بات کی'۔


انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ 'اس حادثے میں 7 افراد از جان جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے، زخمی کو علاج و معالجے کے لئے ضلع اسپتال کشتواڑ یا جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی'۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔