اڈانی گروپ کے مینجمنٹ سے ایل آئی سی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ہنڈن برگ رپورٹ کا اثر

ہنڈن برگ رپورٹ سے مشکل میں پھنسے اڈانی گروپ کے اہم سرمایہ کاروں میں شمار ایل آئی سی میں بھی اپنی سرمایہ کاری کو لے کر فکر بڑھنے لگی ہے۔

اڈانی گروپ، تصویر آئی اے این اس
اڈانی گروپ، تصویر آئی اے این اس
user

قومی آواز بیورو

ہنڈن برگ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد اڈانی گروپ کی مشکلات میں لگاتار اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔ رپورٹ کے انکشافات سے شیئرس میں آئے بھونچال کے بعد اب گروپ کے سرمایہ کار بھی جواب مانگنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں ایل آئی سی چیئرمین ایم آر کمار نے کہا ہے کہ ایل آئی سی افسران جلد ہی اڈانی گروپ کے مینجمنٹ سے ملاقات کریں گے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ شارٹ سیلرس کی رپورٹ کے بعد کیا ہو رہا ہے اور وہ کیسے ایشوز کا مینجمنٹ کر رہے ہیں، جس میں مختلف بے ضابطگی کا الزام لگایا گیا ہے۔

بیمہ سیکٹر کی مشہور کمپنی ایل آئی سی کے سربراہ ایم آر کمار نے کہا کہ ایل آئی سی کے سرکردہ افسران جلد ہی اڈانی گروپ کے مینجمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ہم سبھی اسٹیک ہولڈرس کے لیے پرائس آپٹمائزیشن کرنے کے لیے ایک پورٹ فولیو مرکب بنانے پر توجہ مرکوز کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس ضمن میں غیر برابر کاروبار کے تناسب کو لگاتار اور مفید طریقے سے بڑھاتے ہیں۔ اس سے پہلے اڈانی گروپ کے سب سے بڑے قرض دہندہ ایس بی آئی نے بھی اڈانی کے مینجمنٹ سے ملاقات کی بات کہی تھی۔


اس کے ساتھ ہی ایشیائی لائف انشورنس سیکٹر کی مشہور ہندوستانی لائف انشورنس کارپوریشن نے بتایا کہ اس نے 31 دسمبر 2022 کے 9 مہینے کے اختتام پر 22970 کروڑ روپے کا خالص فائدہ حاصل کیا ہے۔ ایل آئی سی کے مطابق 31 دسمبر کو ختم 9 مہینوں کے لیے کمپنی نے مجموعی طور پر 342244 کروڑ روپے کا پریمیم (31 دسمبر 2021 کو ختم 9 مہینوں میں 283673 کروڑ روپے) اور 22970 کروڑ روپے کا خالص منافع درج کیا تھا۔

ایل آئی سی نے کہا کہ ایل آئی سی کے کاروبار کی رفتار مضبوط بنی ہوئی ہے اور اس کے نتیجہ کار 31 دسمبر 2022 کو ختم 9 مہینوں کے لیے پہلے سال کی پریمیم آمدنی (آئی آر ڈی اے آئی کے مطابق) کے مجموعی بازار کی حصہ داری 65.38 فیصد تھی، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے لیے یہ 61.40 فیصد تھی۔ کمپنی نے کہا کہ سالانہ پریمیم مساوی (اے پی ای) بنیاد پر 31 دسمبر 2022 کو ختم 9 مہینوں کے لیے مجموعی پریمیم 37545 کروڑ روپے تھا۔ اس میں سے 23419 کروڑ روپے (62.38 فیصد) نجی کاروبار کے ذریعہ اور 14126 کروڑ روپے (37.62 فیصد) گروپ کاروبار کے ذریعہ دیا گیا تھا۔


علاوہ ازیں 31 دسمبر 2022 کو ختم 9 مہینوں کے دوران نجی سیگمنٹ میں مجموعی 1.29 کروڑ پالیسی فروخت کی گئی، جس سے 31 دسمبر 2021 کو ختم ہوئے 9 مہینوں میں 1.92 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا، جب 1.26 کروڑ پالیسی فروخت کی گئی۔ 31 دسمبر 2022 کو ختم 9 مہینوں کے لیے 13ویں مہینے اور 61ویں مہینے دونوں کے لیے پریمیم بنیاد پر پرسسٹنسی ریشیو میں بالترتیب 77.61 فیصد اور 62.73 فیصد کی بہتری ہوئی۔ 31 دسمبر 2022 کو ختم 9 مہینوں کے لیے آپریشنل خرچ تناسب 31 دسمبر 2021 کو ختم 9 مہینوں کے 14.99 فیصد کے مقابلے میں 27 بی پی ایس بڑھ کر 15.26 فیصد ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔