کیجریوال کی وکلا سے ملاقات کے لیے اضافی وقت کی درخواست پر سماعت، ہائی کورٹ نے تہاڑ اور ای  ڈی کو بھیجا نوٹس

کیجریوال کا کہنا ہے کہ انہیں 30 سے ​​زیادہ مقدمات کا سامنا ہے، ان پر بات چیت کے لیے وکلا سے ملاقات کے لیے انہیں اضافی وقت دیا جائے۔ اس سے پہلے نچلی عدالت نے ان کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>اروند کیجریوال / آئی اے این ایس</p></div>

اروند کیجریوال / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی ہائی کورٹ نے وکلاء کے ساتھ مزید ملاقات کے لئے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست پر تہاڑ جیل اور ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کیجریوال نے نچلی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ 30 مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے لیے انہیں وکلاء سے بات کرنے کے لیے مزید ملاقات کی اجازت دی جائے۔ فی الحال انہیں ہفتے میں دو بار وکلاء سے ملنے کی اجازت ہے۔

ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال کی درخواست پر تہاڑ جیل اتھارٹی اور ای ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ کیجریوال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے وکلاء کے ساتھ ہفتے میں دو اضافی ملاقاتوں کی اجازت مانگی ہے۔ فی الحال قواعد کے مطابق کیجریوال ہفتے میں صرف دو بار اپنے وکلاء سے مل سکتے ہیں۔ کیجریوال کا کہنا ہے کہ انہیں 30 سے ​​زیادہ مقدمات کا سامنا ہے، اس لیے ان مقدمات پر بات چیت کے لیے ان میٹنگوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے نچلی عدالت نے کیجریوال کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔


واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال دہلی آبکاری پالیسی کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ نچلی عدالت نے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست گزار کا وکیل یہ بتانے سے قاصر رہا کہ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انہی بنیادوں پر دو اضافی ملاقاتوں کا حقدار کیسے ہے جن پر پہلے آرڈر میں بحث کی گئی تھی اور فیصلہ بھی کر دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔