بی جے پی رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ کے متنازعہ بیان پر ہنگامہ

کانگریس لیڈر للن کمار نے کا کہنا ہے کہ آئینی عہدے پر رہتے ہوئے گری راج سنگھ نے جس طرح کی بات کہی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ آئینی وقار کا انہیں ذرہ برابر بھی علم نہیں ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار کانگریس نے مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے بیگو سرائے سے رکن پارلیمنٹ گیری راج سنگھ کے ریاست کے افسران کو لاٹھی سے مارنے کے دیئے گئے بیان پر آج سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آئینی وقار کا بھی علم نہیں ہے۔

نوجوان کانگریس کے سابق ریاستی صدر للن کمار نے یہاں کہا کہ آئینی عہدے پر رہتے ہوئے گیری راج سنگھ نے جس طرح کی بات کہی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ آئینی وقار کا انہیں ذرہ برابر بھی علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا بیان دے کر وزیر نے مرکز کی نریندر مودی اور بہار کی نتیش حکومت کو بھی چیلنج دینے کا کام کیا ہے۔


للن کمار نے کہا کہ اقتدار کے نشے میں چور گیری راج سنگھ کو جمہوریت اور جمہوری نظام میں بھی یقین نہیں رہ گیا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب انہوں نے اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے بلکہ کئی مرتبہ آئین کے وقار کو زک پہنچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے وزیراعظم نریندر مودی انہیں اپنی کابینہ میں برقرا ر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے بیان سے لگتا ہے کہ ریاست میں قانون کا راج ختم ہو گیا ہے اس لئے افسران کو ڈرایا۔ دھمکایا جا رہا ہے۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ غیر آئینی بیان دینے والے گیری راج سنگھ کے خلاف معاملہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔