ہریانہ: دشینت چوٹالہ-چندر شیکھر آزاد کے درمیان اتحاد، جے جے پی 70، اے ایس پی 20 سیٹوں پر لڑے گی الیکشن

ہریانہ میں انتخابات سے پہلے قبل نیا اتحاد وجود میں آ گیا ہے۔ دشینت چوٹالہ اور چندر شیکھر آزاد کے درمیان اتحاد اور سیٹ کا معاہدہ طے پا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>دشینت چوٹالہ اور چندرشیکھر آزاد کا اتحاد / قومی آواز / وپن</p></div>

دشینت چوٹالہ اور چندرشیکھر آزاد کا اتحاد / قومی آواز / وپن

user

قومی آواز بیورو

چنڈی گڑھ: ہریانہ میں دشینت چوٹالہ کی پارٹی جے جے پی اور چندر شیکھر آزاد کی ’آزاد سماج پارٹی (کانشی رام)‘ نے اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں جماعتوں نے مشترکہ طور پر آج (27 اگست) کو پریس کانفرنس کی۔ جے جے پی 70 اور آزاد سماج پارٹی 20 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

دریں اثنا، آزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد نے دشینت چوٹالہ کو سابق نائب وزیر اعلی اور مستقبل کے وزیر اعلی کہہ کر مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم ہریانہ کے مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھنے میں مدد کریں گے۔ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔ تعلیم کی سطح کو کیسے بہتر کیا جائے اس پر کام کریں گے۔ ہم دونوں 36 سال کے ہیں اور ہم مل کر اگلے 40-50 سالوں تک کسانوں کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔


وہیں، دشینت چوٹالہ نے کہا کہ ہریانہ کے ووٹر جے جے پی اور آزاد سماج پارٹی کے حق میں ووٹ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ صرف اعلانات کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بی جے پی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔ چوٹالہ نے کہا، ’’میں جانتا ہوں کہ بی جے پی اپنے اتحادیوں کو کیسے توڑتی ہے۔ اگر ہمیں نمبر ملتے ہیں تو ہم حکومت بنائیں گے۔ ہم نے اتحاد اس لیے بنایا ہے تاکہ ریاست میں ایک مستحکم حکومت ہو۔‘‘

چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے۔ اس کا اثر آپ ہریانہ میں دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’جب میں نے ان سے بات کی، تو میں نے محسوس کیا کہ وہ اپنے دور میں ہریانہ کو آگے لے جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم کسانوں کی لڑائی کو مضبوطی سے آگے لے جائیں گے۔ میں کہنا چاہوں گا کہ ہمیں تیار رہنا چاہیے اور ہریانہ میں ایک نیا انقلاب پیدا کریں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔