بند بیمہ پالیسی بحال کرنے کے نام پر ٹھگی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش، 10 گرفتار
سنجے سنگھ نے بتایا کہ ان کی ایک پالیسی ختم ہوگئی تھی۔ جس کے بعد اس نے کمپنی کو فون کیا اور پالیسی بند کرنے کے بارے میں بتایا۔ جس کے بعد اسے فون آیا جس میں نوجوان نے بتایا کہ وہ کمپنی سے بات کر رہا ہے۔
گریٹر نوئیڈا: گوتم بدھ نگر کے تھانہ بادل پور کی پولیس نے ایک گینگ کے 10 سرگرم ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گینگ بند پالیسی شروع کرنے کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیتا تھا۔ اس بار اس نے متاثرہ سے تقریباً 71 لاکھ روپے کی ٹھگی کی۔ جس کے معاملے میں پولیس نے تفتیش کر کے گروہ کا پردہ فاش کیا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ان کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ، نصف درجن اے ٹی ایم کارڈ، اسٹامپ (مختلف دفاتر کے)، 13 موبائل فون، چیک بک، پاس بک (مختلف بینکوں کی)، 34 ورک ڈیٹا شیٹس، شناختی کارڈ، 3 این پی سی ایل کمپنی کی نقدی ضبط کی ہے۔ پولیس نے 10 ملزمان پنکج گری، سنجے سنگھ، آصف، موہت، سوربھ بنسل، محمد رخصاد، آکاش کشیپ، ساجد، انکت گری اور ٹھاکر سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔
بادل پور پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق بادل پور تھانہ علاقہ کے دورنائی گاؤں کے سنجے سنگھ نے 17 نومبر کو بند پالیسی شروع کرنے کے نام پر 71 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ سنجے سنگھ نے بتایا کہ ان کی ایک پالیسی ختم ہو گئی ہے۔ جس کے بعد اس نے کمپنی کو فون کیا اور پالیسی بند کرنے کے بارے میں بتایا۔ جس کے بعد اسے فون آیا جس میں نوجوان نے بتایا کہ وہ کمپنی سے بات کر رہا ہے۔
انہیں اپنی اس بند پالیسی کو کھولنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس نے ایک بینک اکاؤنٹ نمبر دیا اور بتایا کہ آپ اس میں 71 لاکھ روپے جمع کریں تب ہی آپ کی پالیسی کھلے گی اور آپ کو تمام فوائد اور رقم واپس مل جائے گی۔ جب سنجے سنگھ نے یہ کیا تو اسے نہ تو کوئی میسج آیا اور نہ ہی کوئی فون کال، پھر اسے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کا احساس ہوا اور اس نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے پورے گینگ کو بے نقاب کر کے ان لوگوں کو گرفتار کر لیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔