جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری اشرف بھٹ پی ایس اے کے تحت گرفتار

بار ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری کو جموں علاقہ کی کٹھوا جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے، بھٹ گرفتار ہونے والے بار ایسو سی ایشن کے تیسرے سینئر افسر ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری اور سینئر ایڈووکیٹ محمد اشرف بھٹ کو آج ان کی رہائش سے گرفتار کر لیا گیا۔ اشرف بھٹ کے خلاف پبلک سیکورٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری پی ایس اے کے تحت جموں و کشمیر میں ایک ہفتہ کے اندر دوسری گرفتاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اشرف بھٹ کو بدھ کی دیر شب شہر کے راول پورہ علاقہ میں ان کی رہائش سے گرفتار کیا گیا۔ بار ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری کو جموں علاقہ کی کٹھوا جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھٹ گرفتار ہونے والے بار ایسو سی ایشن کے تیسرے سینئر افسر ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتہ بار چیئرمین نظیر احمد رونگا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف پی ایس اے کے ساتھ ساتھ پی اے سی اے کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔ ایک دیگر سابق چیئرمین میاں عبدالقیوم کو 2020 میں دہشت گردوں کے ذریعہ وکیل بابر قادری کے قتل معاملے میں گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔


واضح رہے کہ پی ایس اے کے تحت بغیر کسی مقدمہ کے ملزم کو دو سال تک کے لیے گرفتار یا نظر بند کیا جا سکتا ہے۔ یہ قانون 1970 کی دہائی میں جموں و کشمیر میں لڑکیوں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے نافذ کیا گیا تھا۔ اس ایکٹ کی شروعات فاروق عبداللہ کے والد شیخ عبداللہ نے کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔