بارش کا قہر، 'ملینیم سٹی' گرو گرام کی سڑکیں تالاب میں تبدیل، آمد و رفت متاثر

ضلع انتظامیہ نے پولیس لائنس، بس اسٹینڈ روڈ، شیتلا ماتا روڈ، نرسنگھ پور سروس روڈ، بسؑی چوک، کھانڈسا، سنجے گرام روڈ، سوہنا روڈ سمیت کئی علاقوں میں زیادہ پانی جمع ہو جانے کی بات کہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آبی جماؤ کا منظر(فائل)، تصویر قومی آواز/ویپن</p></div>

آبی جماؤ کا منظر(فائل)، تصویر قومی آواز/ویپن

user

قومی آوازبیورو

'ملینیم سٹی' کے نام سے مشہور گرو گرام میں اتوار کو پورے دن بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی جماؤ کا بڑا مسئلہ پیدا ہو گیا۔ دہلی- گروگرام اکسپریس وے کے نرسنگھ پور کھنڈ اور بسؑی اور گولف کورس ایکسٹینشن روڈ کے قریب کے علاقوں میں پانی کا زبردست جماؤ رہا۔ موسلادھار بارش سے گرو گرام کی سڑکیں پانی جماؤ کی وجہ سے تالاب میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ ہر طرف پانی ہی پانی دکھائی دے رہا ہے۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق، پولیس لائنس، بس اسٹینڈ روڈ، شیتلا ماتا روڈ، نرسنگھ پور سروس روڈ، بسؑی چوک، کھانڈسا، سنجے گرام روڈ، سوہنا روڈ اور سبھاش چوک، سیکٹر 30، 31، 40، 45، 47، 51، 22، 23، 4، 5، 12، 13، 48 سمیت کئی علاقوں میں زیادہ پانی جماؤ کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ پیدل چلنے والوں کو گھٹنوں تک پانی سے ہوکر گزرنا پڑ رہا ہے۔ افسران نے بتایا کہ دہلی کی طرف سے قومی شاہراہ 48، نرسنگھ پور چوک، ہیرو ہونڈا چوک، راجیو چوک، واٹیکا چوک، اِفکو چوک، سوہنا روڈ، بسئی، کھانڈسا روڈ اور پٹودی روڈ میں لوگوں کی کافی بھیڑ تھی۔ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے علاقے میں پانی نکالنے کا کام کیا گیا۔


اس وقت پورے ملک میں مانسون کی بارش جاری ہے۔ کئی علاقوں میں لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے تو کئی علاقوں میں بارش کے قہر نے لوگوں کے لیے پریشانی کھڑی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی کئی ریاستوں کو آنے والے دنوں میں ہونے والی تیز بارش کے لیے الرٹ کر دیا ہے اور لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔ اسی کے تحت ہریانہ کے کئی حصوں میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔  غور طلب رہے کہ محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مشرقی اتر پردیش، دلی، راجستھان سمیت شمالی ہند میں 16 اگست تک کئی مقامات پر ہلکی اور کئی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔