ڈوڈہ حملہ: چار ملی ٹینٹوں کے خاکے جاری کئے، اطلاع دینے والے کو 20 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان

جموں و کشمیر پولیس نے ضلع ڈوڈہ میں ہونے والی ملی ٹنٹ سرگرمیوں میں ملوث چار ملی ٹینٹوں کے خاکے جاری کئے ہیں اور ان کے متعلق جانکاری فراہم کرنے والے کو 20 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

جموں: جموں و کشمیر پولیس نے ضلع ڈوڈہ میں ہونے والی ملی ٹنٹ سرگرمیوں میں ملوث چار ملی ٹینٹوں کے خاکے جاری کئے ہیں اور ان کے متعلق جانکاری فراہم کرنے والے کو 20 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ان ملی ٹینٹوں سے متعلق اطلاع دینے پر 20 روپے (ہر ایک پر پانچ لاکھ روپے) دئے جائیں گے۔

ڈوڈہ پولیس نے 'ایکس' پر خاکے جاری کرکے کہا، ’’ڈوڈہ پولیس چار دہشت گردوں کے خاکے جاری کرتی ہے جو بھدرواہ، ٹھاٹھری اور گنڈوہ کے بالائی علاقوں میں گھوم رہے ہیں اور دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ پولیس ہر دہشت گرد کے متعلق اطلاع فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دے گی۔‘‘


ڈوڈہ پولیس نے 'ایکس' پر مختلف افسروں کے فون نمبرات بھی شیئر کئے ہیں اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک نقل و حمل کے متعلق ان نمبرات کے ساتھ رابطہ کریں۔ دریں اثنا، حملوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کی تلاش کے لئے وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن بھی جاری ہے۔

بدھ کو تقریباً 1.45 بجے، دہشت گردوں نے ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ علاقے میں چترگلہ میں 4 راشٹریہ رائفلز اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ ایک اور واقعے میں گنڈوہ کے علاقے میں ملی ٹینٹوں نے سرچ پارٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 7 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔


قبل ازیں منگل کو پولیس نے ضلع ریاسی میں مسافر بس پر حملے میں ایک ملی ٹینٹ کا خاکہ جاری کیا تھا اور اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 20 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار 9 جون کو جموں کے ریاسی میں ملی ٹینٹوں نے یاتریوں کو لے جانے والی بس پر حملہ کیا تھا۔ یہ بس شیوکھوڑی سے واپس آ رہی تھی۔ فائرنگ کے باعث بس سڑک سے اتر کر گہری کھائی میں جا گری تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔