الیکشن ریزلٹ سے بے حال ہوئے شیئر مارکیٹ نے لگائی لمبی چھلانگ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج نے لین-دین کا بنایا عالمی ریکارڈ

این ایس ای نے بدھ کے روز ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا، یہ ریکارڈ ایک دن میں سب سے زیادہ لین دین کا ہے، این ایس ای پر بدھ کے کاروباری سیشن میں 1971 کروڑ آرڈر کیے گئے جو عالمی ریکارڈ ہے۔

شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

4 جون کو جب لوک سبھا انتخابات کے نتائج برآمد ہو رہے تھے، تو شیئر مارکیٹ میں زبردست افرا تفری پیدا ہو گئی تھی۔ شیئر مارکیٹ میں سرمایہ لگانے والے افراد دن بھر پریشان رہے، لیکن بدھ کے روز انھیں ایک بڑی راحت ملی ہے۔ آج شیئر بازار نے کل ہوئے نقصان کا مضبوطی کے ساتھ ریکوری کیا ہے۔ بدھ کے کاروباری سیشن میں سنسیکس 2300 پوائنٹس مضبوط ہوا ہے، جبکہ نفٹی بھی ایک ہی دن میں 22500 کی سطح کو پار کر گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ آج کی کارکردگی کے سبب بازار نے انتخابی نتائج جاری ہونے کے بعد ہوئے نقصان کا تقریباً نصف ازالہ کر لیا ہے۔ بدھ کو سنسیکس 2303 (3.19 فیصد) پوائنٹس مضبوط ہو کر 74382.24 کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری طرف نفٹی 735.85 (3.36 فیصد) پوائنٹس بڑھ کر 22620.35 کی سطح پر بند ہوا۔ ریلائنس اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرس میں الیکشن ریزلٹ کے دن آئی گراوٹ کے بعد آج زبردست ریکوری دیکھنے کو ملی۔


قابل ذکر ہے کہ ذیلی سطحوں پر خریداری بڑھنے سے بمبئی شیئر بازار میں بدھ کو شروعاتی کاروبار میں تیزی کے ساتھ کاروبار ہوتا نظر آیا۔ بمبئی شیئر بازار کا 30 شیئرس والا سنسیکس شروعاتی کاروبار میں 948.83 پوائنٹس اچھل کر 73027 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 247.1 پوائنٹس کی سبقت کے ساتھ 22131.60 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس درمیان ملک کے سب سے بڑے اسٹاک ایکسچینج این ایس ای (نیشنل اسٹاک ایکسچینج) نے بدھ کے روز ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ یہ ریکارڈ ایک دن میں سب سے زیادہ لین دین کا ہے۔ این ایس ای پر بدھ کے کاروباری سیشن کے دوران 1971 کروڑ آرڈر کیے گئے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ اوسطاً روزانہ 28.55 کروڑ آرڈر کیے جاتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔