دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 8.7 ڈگری سیلسیس، اے کیو آئی ’انتہائی خراب‘
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی کے لوگ منگل کے روز گھنی دھند اور سرد صبح کے ساتھ بیدار ہوئے، دریں اثنا، کم از کم درجہ حرارت 8.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا
نئی دہلی: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی کے لوگ منگل کے روز گھنی دھند اور سرد صبح کے ساتھ بیدار ہوئے، دریں اثنا، کم از کم درجہ حرارت 8.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی سے پتہ چلتا ہے کہ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ڈی نے کہا کہ دھند کی وجہ سے صبح 5.30 بجے پالم اور صفدرجنگ میں حد نگاہ 50 میٹر تک گر گئی، جس کے سبب فلائٹ اور ٹرین آپریشن میں خلل پڑا۔ دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ نے منگل کی صبح 6 بجے مسافروں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی۔ ماہر موسمیات نے کہا، ’’صبح 9 بجے پالم اور صفدرجنگ میں حد نگاہ مسلسل کم ہو کر 50 میٹر رہ گئی۔‘‘
مزید یہ کہ شہر بھر کے کئی اسٹیشنوں پر ہوا کا معیار 'انتہائی خراب' زمرے میں ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق آنند وہار علاقے میں صبح 9 بجے پی ایم 2.5 کی سطح 'انتہائی خراب' زمرے میں 355 ریکارڈ کی گئی، جبکہ پی ایم 10 کی سطح 233 یا 'خراب' زمرے میں پہنچ گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔