پاکستان میں نمونیا کا پھیلاؤ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 بچوں کی موت

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نمونیا کے 872 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صرف لاہور میں ایک روز کے دوران 202 نئے کیسز سامنے آئے

<div class="paragraphs"><p>پاکستان میں نمونیا کا پھیلاؤ / Getty Images</p></div>

پاکستان میں نمونیا کا پھیلاؤ / Getty Images

user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نمونیا سے مزید 14 بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نمونیا کے 872 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صرف لاہور میں ایک روز کے دوران 202 نئے کیسز سامنے آئے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں جنوری کے دوران نمونیا سے 275 اموات اور 16 ہزار 203 کیسز سامنے آئے جب کہ صوبائی دارالحکومت میں رواں سال نمونیا سے 56 اموات ہوئیں جب کہ مجموعی طور پر 2 ہزار 903 کیسز رپورٹ ہوئے۔


پنجاب میں نمونیا نے خوفناک صورتحال اختیار کر لی ہے جہاں اس بیماری کے باعث اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 6 روز کے درمیان 75 سے زائد بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں، 24 جنوری کو 14، 25 جنوری کو 12، 26 جنوری کو 13، 27 جنوری 07، 28 جنوری کو 18، 29 جنوری کو 3 بچوں کے بعد آج 30 جنوری کو مزید 14 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔

نمونیا پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کو کہا جاتا ہے، نمونیا کے زیادہ تر کیس وائرس کی وجہ سے ہوتے ہں اور یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتا ہے۔نمونیا ہلکا یا سنگین ہو سکتا ہے، عام طور پر 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ عام ہوتا ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔