بجلی کمپنیوں کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی یو پی ایس سی کے طالب علم کی موت، ایک کروڑ معاوضہ دیا جائے: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کہا ہے کہ سرکاری نظام کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی نیلیش کی موت کا کوئی معاوضہ نہیں ہو سکتا ہے۔ ہم مرنے والے طالب علم کے ساتھ کھڑے ہیں

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / آئی اے این ایس</p></div>

دیویندر یادو / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا ہے کہ بجلی کے جھٹکے سے پٹیل نگر میں یو پی ایس سی کے 26 سالہ طالب علم نیلیش رائے کی موت ہوئی ہے اور اس کے لیے حکومت براہ راست ذمہ دار ہے۔ دیویندر یادو نے دہلی حکومت سے نلیش رائے کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا ہے کہ سرکاری نظام کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی نیلیش کی موت کا کوئی معاوضہ نہیں ہو سکتا ہے۔ پولیس کے ذریعے  بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ یو پی ایس سی کے اس طالب علم کی موت کھمبے سے گیٹ میں کرنٹ اترنے سے ہوئی ہے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ وہ مہلوک طالب علم کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ دہلی حکومت، دہلی میونسپل کارپوریشن اور بجلی کمپنیوں کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا ہے۔


دیویندر یادو نے مزید کہا کہ کیجریوال حکومت نے بجلی کمپنیوں کو حد سے زیادہ نرخ وصول کرنے کی اجازت تو دی ہے لیکن بجلی سے حفاظت کے انتظامات کرنے کے لیے کوئی رہنما ہدایت نہیں دیئے۔ اس کی وجہ سے ہر سال بارش کی وجہ سے پانیوں میں کرنٹ اترنے سے کوئی نہ کوئی مر رہا ہے۔ اس پر انتظامیہ مکمل بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت کے دوران عام شہریوں کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی ایس سی طالب علم کی موت کے بعد فارنسک ٹیم نے دورہ کیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس معاملے کی ہر پہلو سے جانچ کی جائے گی۔

دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی حکومت نہیں چلا پا رہی ہے اور یہ حکومت ہر معاملے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ ہم نے کئی بار آل پارٹی میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے لیکن حکومت دہلی کے مسائل پر مل کر کام نہیں کرنا چاہتی اور نہ ہی کسی کے تجربے سے کوئی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ حکومت کی اس رویے کی وجہ سے دہلی کی حالت مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عام آدمی پارٹی ہمارے مشورے پر عمل کرے تو ہم دہلی کے تمام مسائل حل کر سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔