یوگی راج میں نہیں رک رہے جرائم، 6 سالہ بچی کی عصمت تار تار
سپرنٹنڈنٹ آف پولس ونود کمار مشرا نے بتایا کہ رات میں ہی حادثے کی جانکاری ہونے پر انہوں نے اور ڈی ایم نے بچی سے بات کی تھی۔ ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
کشی نگر: لاک ڈاؤن کے باوجود اتر پردیش کی یوگی حکومت جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہی نظر آ رہی ہے۔ لگاتار قتل اور عصمت دری کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ تازہ معاملہ اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں سیورہی علاقہ کے ایک گاؤں کا ہے جہاں 6 سالہ بچی کے ساتھ گاؤں کے ہی ایک لڑکے کے ذریعہ عصمت دری کیے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔
معصوم بچی کی عصمت دری واقعہ کے تعلق سے پولس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ سیوہری علاقہ باشندہ ایک چھ سالہ بچی اتوار کی شام کو اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی۔ اس درمیان گاؤں کا ایک لڑکا اسے بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا۔ کافی دیر تک جب بچی گھر واپس نہ آئی تو اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی۔ بعد میں جب بچی ملی تو اس نے سارا ماجرا کہہ سنایا اور ملزم کا نام بتایا۔
بتایا جاتا ہے کہ اہل خانہ کو جب تفصیل معلوم ہوئی تو انھوں نے اس کی اطلاع پولس کو دی۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ رات میں ہی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کے خلاف عصمت دری و پاسکو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ بچی کو میڈیکل جانچ کے لئے اسپتال بھیجا گیا ہے۔ اس درمیان سپرنٹنڈنٹ آف پولس ونود کمار مشرا نے بتایا کہ رات میں ہی حادثے کی جانکاری ہونے پر انہوں نے اور ڈی ایم نے بچی سے بات کی تھی اور ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔