بزدل مودی حکومت کسی کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتی: راہل گاندھی

حکومت پر پارلیمنٹ میں بحث سے گریز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’سوالوں سے خوف، سچائی سے ڈر، حوصلہ سے ڈر... جو حکومت ڈرے، وہ صرف ناانصافی ہی کرتی ہے‘‘۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایوان بالا راجیہ سبھا کے 12 ارکان کی معطلی کے خلاف جمعرات کو پارلیمنٹ کے کیمپس میں مسلسل تیسرے دن بھی دھرنا دیا اور کہا کہ مودی حکومت بزدل ہے۔ اس لیے وہ کسی کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتی۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں سے ڈرتی ہے، اس لیے وہ کسی بھی معاملے پر بحث کرنے سے بھاگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے زراعت ایکٹ کو منسوخ کرنے کی تجویز پر بحث سے بچنے کے لئے پارلیمنٹ کو کام کرنے کی اجازت نہ دینے پر ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے 12 ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر دیا۔


حکومت پر پارلیمنٹ میں بحث سے گریز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’سوالوں سے خوف، سچائی سے ڈر، حوصلہ سے ڈر... جو حکومت ڈرے، وہ صرف ناانصافی ہی کرتی ہے‘‘۔

پارلیمنٹ کے کیمپس میں بابائے قوم کے مجسمہ کے سامنے دھرنا کی قیادت کر رہے راہل گاندھی کے ساتھ لوک سبھا میں کانگریس قائدین ادھیر رنجن چودھری، کے سی وینوگوپال، کے سریش سمیت کئی پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔ یہ تمام اراکین پارلیمنٹ ہاتھوں میں پلے کارڈز لے کر حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔