کورونا ویکسین: پہلی اور دوسری دونوں خوراک ایک ہی کمپنی سے لیں گے تبھی ہوگا فائدہ!

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جس کو بھی ویکسین کی پہلی خوراک موصول ہوئی ہے، اسے دوسری خوراک اسی کمپنی کی لینی چاہیے کیونکہ کوئی بھی کورونا ویکسین دوسرے کا متبادل نہیں ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کی ویکسین کی خوراک کمپنیوں کی تبدیلی سے غیر مؤثر ہوسکتی ہے اور کسی بھی شخص کو ایک ہی طرح کی ویکسین کی پوری خوراک لینی چاہیے، تب ہی یہ مؤثر ثابت ہوگی۔

کوویشیلڈ اور کوویکسین نامی دو ٹیکوں کو اتوار کے روز کنٹرولر جنرل آف انڈین ڈرگ (ڈی سی جی آئی) کے ذریعہ ہنگامی استعمال کے لئے مشروط منظوری دی گئی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جس کو بھی ویکسین کی پہلی خوراک موصول ہوئی ہے، اسے دوسری خوراک اسی کمپنی کی لینی چاہیے کیونکہ کوئی بھی کورونا ویکسین دوسرے کا متبادل نہیں ہے۔ وزارت نے بتایا کہ ویکسین کی پہلی خوراک کے 28 دن بعد دوسری خوراک لینی ہوگی۔ دوسری خوراک لینے کے دو ہفتوں کے بعد اس شخص کے جسم میں اینٹی باڈی کافی مقدار میں تشکیل شروع ہوجاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔