خواجہ معین الدین چشتی کے خلاف تبصرہ سے مذہبی جذبات مجروح، مقدمہ درج
درگاہ تھانہ افسر دلبیر سنگھ فوجدار کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو میں نوجوان خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ پر قابل اعتراض تبصرہ کر رہا ہے، جس کی وجہ سے دوسرے فرقے کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
اجمیر: راجستھان میں اجمیر کے تیرتھ پشکر سروور گھاٹ پر ایک شخص کے ذریعہ صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کے خلاف تبصرہ کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد درگاہ تھانہ پولس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
درگاہ تھانہ افسر دلبیر سنگھ فوجدار کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو میں نوجوان خواجہ معین الدین حسن چشتی پر قابل اعتراض تبصرہ کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے دوسرے فرقے کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، جس کے پیش نظر نامعلوم ملزم کے خلاف درگاہ کمیٹی، درگاہ دیوان سے جڑی خادموں کی دونوں انجمن تنظیموں کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیق شروع کردی ہے اور ویڈیو جاری کرنے والے شخص کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔