سردیوں کی بارش میں جو کسان سکڑ کر بیٹھا ہے وہ اپنا ہے کوئی غیر نہیں: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر زرعی قوانین کو لے کر حکومت کو گھیرا ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بارش اور سردی کے دوران کسان سڑکوں پر بیٹھا ہے اور حکومت کو ان کی کوئی فکر نہیں ہے۔

تصویر ٹوئٹر @RahulGandhi
تصویر ٹوئٹر @RahulGandhi
user

قومی آواز بیورو

راہل گاندھی نے آج پھر زرعی قوانین کو لے کر مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ کہ بارش اور سردی کے دوران کسان سڑکوں پر بیٹھا ہے اور حکومت کو ان کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایک نظم کے طور پر لکھا۔

سردیوں کی شدید بارش میں

خیمے کی ٹپکتی چھت کے نیچے

جو سکڑ کر بیٹھے ہیں

وہ نڈر کسان اپنے ہی ہیں، غیر نہیں

سرکاری بربریت کے مناظر میں

اب دیکھنے کے لئے کچھ نہیں بچا

اس سے قبل، راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ مودی حکومت، جو کسانوں کو ایم ایس پی کی قانونی ضمانت فراہم کرنے سے قاصر ہے، وہ اپنے صنعتکار ساتھیوں کو اشیائے خوردونوش کے گودام چلانے کے لئے ایک مقررہ قیمت دے رہی ہے۔ سرکاری منڈیاں یا تو بند ہو رہی ہیں یا پھر اناج نہیں خریدا جا رہا ہے۔ کسانوں سے بے پرواہی اور سوٹ بوٹ والے ساتھیوں کے ساتھ ہمدردی کیوں۔


غور طلب بات یہ ہے کہ آج کسان تحریک کا 40 واں دن ہے۔ اتنے دن سے جاری مظاہرہ کسی صورت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس احتجاج میں اب تک 50 سے زیادہ کسانوں نے اپنی جانیں دے دی ہیں۔ اس دوران کسانوں اور حکومت کے مابین آج آٹھویں دور کا اجلاس ہونا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔