سن دلّی ہم اپنا حق لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے، دو لڑکیوں نے گیت میں بیان کیا کسانوں کاعزم، دیکھیں ویڈیو

کسانوں کی آواز نہ صرف پوری دنیا میں پھیلتی جا رہی ہے بلکہ نوجوان نسل بھی ان کے حق میں کھل کر سامنے آرہی ہے۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

قومی آواز بیورو

نئے زرعی قوانین کے خلاف کسان اس زبردست ٹھنڈ میں اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس مسئلہ پر آج کسان رہنماؤں اور حکومت کے بیچ آٹھویں دور کی بات چیت ہونی ہے۔ اس بات چیت کو لے کر کئی حلقوں میں اگر مایوسی ہے تو کئی میں کافی امیدیں ہیں۔ اس بیچ کسانوں کی آ واز نہ صرف کئی ممالک تک پھیلتی جا رہی ہے بلکہ نوجوان نسل کو بھی اپنی جانب راغب کر رہی ہے۔ دو نوجوان لڑکیوں نے موجودہ حالات پر کسانوں کے حق کے تعلق سے ایک گیت لکھا ہے اور اس کو دونوں لڑکیوں ہرمنیک اور سمریتا نے گایا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ’دلی سن دلی، جب تک ہمارا حق نہیں ملے گا ہم نہیں ہلیں گے، ہم اپنا حق لیکے اپنے گھر اپنے گاؤں مڑ جائیں گے‘۔ یہ گیت ان دونوں نے پنجابی میں لکھا ہے لیکن دل کو چھو لینے والا ہے۔ اس کو اوم تھانوی نے ٹوئٹ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔