اگنی ویر جتیندر سنگھ کی موت پر تنازعہ، اہل خانہ نے سرچ آپریشن کے دوران گولی لگنے کا کیا دعویٰ، فوج نے بٹھائی جانچ

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ جتیندر سنگھ کی موت گولی لگنے سے ضرور ہوئی ہے، لیکن کسی آپریشن میں یہ گولی نہیں لگی، معاملہ مشتبہ ہے اس لیے گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اگنی ویر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اگنی ویر، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی فوج نے پیراٹروپر اگنی ویر جتیندر سنگھ تنور کی موت کا اصل سبب جاننے کے لیے جانچ شروع کر دی ہے۔ جتیندر سنگھ کی جمعرات کے روز گولی لگنے سے موت ہو گئی تھی۔ وہ 3 پیرا اسپیشل فورس بٹالین میں تعینات تھے۔ 23 سالہ جتندر 2022 میں بطور اگنی ویر فوج میں داخل ہوئے تھے۔ جتیندر سنگھ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سرچ آپریشن میں اسے گولی لگی اور موت ہو گئی۔ ’اگنی پتھ‘ منصوبہ شروع ہونے کے بعد یہ چوتھے اگنی ویر کی موت ہے۔

فوجی افسران کا کہنا ہے کہ پیراٹروپر اگنی ویر جتیندر سنگھ تنور کی موت کی حقیقی وجہ جاننے کے لیے جانچ بیٹھا دی گئی ہے۔ جتیندر کی جمعرات کو سری نگر میں گولی لگنے سے موت ہو گئی تھی۔ ان کی آخری رسومات راجستھان کے الور ضلع میں ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ سری نگر میں پیش آیا جہاں جتیندر تنور کی تعیناتی تھی۔ گولی لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ فوجی افسران معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔


فوجی ذرائع نے بتایا کہ مقامی میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ ہونے پر اگنی ویر جتیندر کی موت ہوئی ہے۔ یہ بات تو درست ہے کہ ان کی موت گولی لگنے سے ہوئی، لیکن کسی سرچ آپریشن میں نہیں ہوئی۔ معاملہ مشتبہ ہے، اسی وجہ سے گہرائی کے ساتھ جانچ کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جتیندر کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ انھیں جمعرات کی دوپہر جئے پور سے خبر ملی کہ جتیندر کے سر میں گولی لگنے سے موت ہو گئی ہے۔ بعد ازاں انھوں نے آرمی بٹالین سری نگر سے رابطہ کیا تو انھیں بتایا گیا کہ سرچ آپریشن کے دوران جموں و کشمیر کے پونچھ علاقہ میں دہشت گردانہ تصادم میں جتیندر کی موت ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔