ریزرویشن کے معاملے پر این ڈی اے میں ٹکراؤ، انوپریہ پٹیل کے بعد سنجے نشاد نے بھی اٹھایا معاملہ

انوپریہ پٹیل نے حال ہی میں ریزرویشن کے معاملے پر حکومت کو خط لکھا ہے۔ اس کے فوراً بعد نشاد پارٹی کے صدر سنجے نشاد نے بھی اس پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>این ڈی اے / آئی اے این ایس</p></div>

این ڈی اے / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ریزرویشن کو لے کر پورے ملک میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ یہ ہنگامہ آرائی اپنا دل کی لیڈر اور مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل کے اس خط سے شروع ہوئی ہے جو انہوں نے حکومت کو لکھا ہے۔ ان کے اس خط کے بعد این ڈی اے میں شامل نشاد پارٹی کے سربراہ سنجے نشاد نے بھی اب ریزرویشن کے مسئلے پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مرکزی وزیر انوپریہ پٹیل نے حال ہی میں حکومت کولکھے گئے اپنے خط میں مودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یوپی میں یوگی حکومت پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ فاؤنڈ سوٹیبل بتا کر امیدواروں کی بھرتی نہیں کی جا رہی ہے اور ریزرویشن کے حوالے سے بے ضابطگیاں ہیں۔ انوپریہ پٹیل نے اپنے اس خط میں ریزرویشن کے معاملے پر حکومت کے رویے پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔


این ڈی اے میں صرف انپا دل ہی نہیں بلکہ نشاد پارٹی نے بھی ریزرویشن کے معاملے پر بات کرنے اور غور کرنے کی بات کہی ہے۔ نشاد پارٹی کے سربراہ سنجے نشاد نے کہا ہے کہ اس کی جانچ ہونی چاہئے اور اس پر مل کر بات چیت ہونی چاہئے۔  سنجے نشاد کا کہنا ہے کہ انوپریہ پٹیل نے یہ خط کن حالات میں لکھا، وہ صرف وہی بتا سکتی ہیں لیکن ریزرویشن کی بے ضابطگیوں کو دور کرنا حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے۔ یہ آئین میں دیا گیا حق ہے۔ ان موضوعات پر بحث ہونی چاہیے، کیونکہ حل بحث سے ہی نکلتے ہیں۔ اسی طرح نشادوں کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر بھی بات ہونی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔