مرحوم عتیق احمد کے بیٹوں علی اور عمر کے خلاف چارج شیٹ داخل، امیش پال قتل معاملہ میں شامل ہونے کا الزام
امیش پال قتل معاملہ میں عتیق احمد کے بڑے بیٹے عمر کا بیان پولیس نے درج کیا تھا، دھومن گنج پولیس نے لکھنؤ جیل جا کر اس سے پوچھ تاچھ کی اور اس کا بیان لیا تھا۔
امیش پال قتل معاملہ میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قتل معاملہ میں پولیس نے چوتھی ضمنی چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ اس میں عتیق احمد کے بیٹوں عمر اور علی کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔
امیش پال قتل معاملہ میں پولیس کی چھان بین میں دونوں کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دراصل کئی ملزمین نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جیل میں بند علی اور عمر کو امیش پال قتل معاملہ سے متعلق جانکاری تھی اور قتل کو انجام دینے والوں سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ اس کے بعد ہی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پولیس دونوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ امیش پال قتل معاملہ میں عتیق احمد کے بڑے بیٹے عمر کا بیان پولیس نے پہلے ہی درج کیا تھا۔ دھومن گنج پولیس نے لکھنؤ جیل جا کر اس سے پوچھ تاچھ کی تھی اور اس کا بیان لیا تھا۔ نینی جیل میں بند اس کے چھوٹے بھائی علی کا بھی بیان پولیس پہلے ہی لے چکی ہے۔ اب دونوں کا ہی نام ضمنی چارج شیٹ میں داخل کر دیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔