اتراکھنڈ، اڈیشہ اور کیرالہ میں ہوں گے 31 مئی کو ضمنی انتخابات
کمیشن کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق ان تینوں نشستوں کے ضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن بدھ کو جاری کیا جائے گا۔ ان سیٹوں کے لیے نامزدگی 11 مئی تک داخل کیے جا سکتے ہیں۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی 3 جون کو ہوگی۔
نئی دہلی: اتراکھنڈ، کیرالہ اور اڈیشہ کی تین اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے بدھ کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور پولنگ 31 مئی کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے پیر کو اتراکھنڈ میں چمپاوت، کیرالہ میں تریکاکارا اور اڈیشہ میں برجراج نگر کے شیڈول کا اعلان کیا۔
کمیشن کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق ان تینوں نشستوں کے ضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن بدھ کو جاری کیا جائے گا۔ ان سیٹوں کے لیے نامزدگی 11 مئی تک داخل کیے جا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 12 مئی کو کی جائے گی۔ کیرالہ کی تریکاکارا سیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 16 مئی تک رکھی گئی ہے اور اڈیشہ اور اتراکھنڈ کی دونوں سیٹوں کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 مئی تک رکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لاتوں کے بھوت باتوں سے کب مانتے ہیں؟... اعظم شہاب
ان سیٹوں کے لیے پولنگ کی تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 3 جون کو ہوگی۔ کمیشن نے کہا کہ اتراکھنڈ اور اڈیشہ میں 16 مئی کو بدھ پورنیما کی تعطیل کی وجہ سے نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 مئی مقرر کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔