کل کسی بھی مسجد کے سامنے ہنومان چالیسہ نہ پڑھیں، عید خوشی سے منائی جائے: راج ٹھاکرے
مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے نے پیر کو اپنی پارٹی کے کارکنوں سے کہا کہ منگل کو عید مناتے ہوئے مسلمانوں کو ہراساں نہیں کیا جانا چاہئے۔
مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے نے پیر کو اپنی پارٹی کے کارکنوں سے کہا کہ منگل کو عید مناتے ہوئے مسلمانوں کو ہراساں نہیں کیا جانا چاہئے۔ راج ٹھاکرے کا یہ بیان حیران کن ہے، کیوںکہ حال ہی میں انہوں نے مساجد میں لگائے جانے والے لاؤڈ اسپیکرز کو لے کر ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ انہوں نے تمام پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل (منگل) عید ہے۔ مسلمانوں کو یہ تہوار خوشی سے منانا چاہیے۔ اس لیے اکشے ترتیا کے پہلے سے طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق کل آرتی نہ کریں۔
راج ٹھاکرے نے واضح کیا کہ ایم این ایس کسی بھی تہوار کو منانے میں کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرے گی۔ راج ٹھاکرے نے ایک ٹوئٹ میں لکھا، کل عید ہے۔ کل میں نے اورنگ آباد کے جلسے میں ان کے بارے میں بات کی تھی۔ مسلم سماج کا یہ تہوار خوشی سے منایا جائے، جو پہلے طے کیا گیا تھا، اس طرح اب اکشے ترتیا کے دن کہیں بھی آرتی نہیں کرنی چاہیے۔ ہمیں کسی کے تہوار میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔ لاؤڈ اسپیکر کا موضوع مذہبی نہیں سماجی ہے اور آگے کیا کرنا ہے، کل ٹوئٹر پر بتاؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں : عید ضرور منائیے، مگر ہر حالت میں پرامن رہیے... ظفر آغا
اس سے قبل لاؤڈ اسپیکر کے معاملے میں انہوں نے کہا تھا کہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر نہ بجائے جائیں اور انہیں وہاں سے ہٹا دیا جائے۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے خبردار بھی کیا تھا کہ اگر مساجد سے لاؤڈ اسپیکر نہیں ہٹائے گئے تو ان کے حامی مساجد کے سامنے اونچی آواز میں ہنومان چالیسہ کا ورد کریں گے۔ راج ٹھاکرے کو شیوسینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، کانگریس، سماج وادی پارٹی، سمبھاجی بریگیڈ، سوابھیمانی شیتکاری سنگٹھن، ونچیت بہوجن اگھاڑی اور دیگر سرکردہ رہنماؤں کی جانب سے راج ٹھاکرے کو اپنے اس بیان کے لیے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔