بی جے پی حکومت بجلی کی شرحوں میں اضافہ کا انتظام کر رہی ہے: اکھلیش
اکھلیش یادو نے کہا کہ پنچایت انتخابات میں ایس پی کے مقابلے پچھڑی بی جے پی حکومت عوام سے بدلہ لینے کے لئے آفت میں مصیبت کھڑی کرنے کے فارمولہ پر اتر آئی ہے۔
لکھنو: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلش یادو نے کہا کہ خوفناک حالات سے گزرتے ریاست کے لوگوں کو راحت دینے کی جگہ بی جے پی حکومت نے اب بجلی کی شرحوں میں اضافہ کا ارادہ کر لیا ہے۔ اکھلیش یادو نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ خوفناک حالات سے گزرتے ریاست کے لوگوں کو راحت دینے کی جگہ بی جے پی حکومت نے اب بجلی کی شرحوں میں اضافہ کا بھی ارادہ کرلیا ہے۔ بڑی کمپنیوں کی حامی بی جے پی حکومت کو غریب کی نہیں امیروں کی تجوریاں بھرنے کی زیادہ فکر رہتی ہے۔ اس لئے پاور کارپوریشن اور ریاستی حکومت نے تمام زمرہ کے بجلی صارفین پر ریگولیٹری سرچارج لگانے کے لے کہا ہے۔ اس اسے بجلی 12 فیصد تک مہنگی ہوجائے گی۔ بی جے پی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں بجلی کی ایک یونٹ پیدا نہیں کی، سماج وادی حکومت کے کام بھی روک دیئے لیکن عوام پر بوجھ ڈالنے میں اسے کوئی شرم نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی تاریخی حقیقت کیا ہے؟
اکھلیش یادو نے کہا کہ پنچایت انتخابات میں ایس پی کے مقابلے پچھڑی بی جے پی حکومت عوام سے بدلہ لینے کے لئے آفت میں مصیبت کھڑی کرنے کے فارمولہ پر اتر آئی ہے۔ بی جے پی کی پالیسی اور نیت میں کھوٹ کے سبب ملک و ریاست میں مہنگائی کی مار سے پریشان ہے، کسان بے حال ہیں، نوجوان بے کاری کا شکار ہیں اور اس سب سے بے خبر بی جے پی حکومت نے صرف اپنا گھر بھرنے اور اقتدار کا سکھ کے وسائل حاصل کرنے میں ہی چار برس گزار دیئے ہیں اور آج بھی وہ اسی ایجنڈہ پر کام کر رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔