تاوتے طوفان نے مزید خوفناک شکل اختیار کی، گجرات میں شدید بارش کی وارننگ جاری
محکمہ موسمیات سے آج موصولہ اطلاع کے مطابق یہ طوفان آج دوپہر ساڑھے گیارہ بجے گجرات کے ویراول ساحل سے 620 کلو میٹر جنوب۔ جنوب مشرق میں واقع تھا۔
احمد آباد: بحیرہ عرب میں اٹھا سمندری طوفان تاوتے اب نہایت شدید (ویری سیویر) زمرہ کے طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے اور اس کے آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید خوفناک شکل اختیار کرلینے اور 18 مئی کی صبح گجرات کے مہووا (بھاو نگر) اور پوربندر کے درمیان سے ساحل سے ٹکرانے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی تاریخی حقیقت کیا ہے؟
محکمہ موسمیات سے آج موصولہ اطلاع کے مطابق یہ طوفان آج دوپہر ساڑھے گیارہ بجے گجرات کے ویراول ساحل سے 620 کلو میٹر جنوب۔ جنوب مشرق میں واقع تھا۔ اس کے کل گجرات کے ساحل کے مزید قریب پہنچنے کے دوران ہواوں کی رفتار 155 سے لیکر 185 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساحلی گجرات میں بھاو نگر، گرسومناتھ، امریلی، پوربندر کے علاوہ احمد آباد، ودوڈرہ، بھروچ، ولساڈ وغیرہ میں شدید سے نہایت شدید بارش بھی ہوسکتی ہے۔
سمندر میں اتار چڑھاو کی وجہ سے ماہی گیروں کو اس میں نہیں جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ گجرات کی بندرگاہوں پر بھی دو نمبر کی وارننگ سگنل لگا دیا گیا ہے۔ مرکزی محکمہ موسم کی طرف سے جاری بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ طوفان شدید بارش اور تیز ہواوں کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں کچے وپکے مکانات، سڑکوں، بجلی کے کھمبوں، درختوں اور فصلوں وغیرہ کو نقصان ہوسکتا ہے۔ اس میں خطرے والے علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، ماہی گیروں کو سمندر میں نہیں جانے، سڑک اور ریل آمدو رفت کو بھی کنٹرول کرنے، طوفان کے دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔