میونسپل اہلکاروں کو تنخواہ نہ ملنے کے لیے بی جے پی-عآپ ذمہ دار: کانگریس

مکیش گویل نے تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوارٹر سوک سنٹر سمیت میونسپل کے مختلف دفاتر کے اہلکاروں نے 2 گھنٹے کی علامتی ہڑتال شروع کی ہے جو مطالبہ پورا نہ ہونے پر مزید بڑھ سکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: شمالی دہلی میونسپل میں کانگریس پارٹی کے لیڈر اور سینئر وارڈ ممبر مکیش گویل نے میونسپل اہلکاروں کو وقت سے تنخواہ اور دیگر سہولت نہ ملنے کے لیے جمعرات کو بر سر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسے فوراً حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مکیش گویل نے میونسپل اہلکاروں کی حمایت کرتے ہوئے آج کہا کہ کورونا کے اس بحران کے وقت زیادہ تر محکموں کے اہلکاروں کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے انھیں ہڑتال جیسا سخت فیصلہ کرنا پڑا ہے۔ میونسپل اہلکاروں نے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف روزانہ دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اگر فوراً اہلکاروں کے مطالبے کے مطابق تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی تو آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔


مکیش گویل نے اہلکاروں کی تنخواہ کی ادائیگی فوراً کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوارٹر سوک سینٹر سمیت میونسپل کے مختلف دفاتر کے اہلکاروں نے دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال شروع کر دی ہے۔آئندہ دنوں یہ ہڑتال بڑھ سکتی ہے۔ سینئر وارڈ ممبر نے کہا کہ میونسپل اہلکاروں کی تنخواہ کی مصیبت کے لیے بی جے پی اور اپوزیشن عآپ دونوں ذمہ دار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔