آر جے ڈی امیدواروں نے قانون ساز کونسل انتخاب کے لیے نامزدگی کا پرچہ بھرا

آر جے ڈی نے قانون ساز کونسل انتخاب کے لیے محمد قاری صہیب، منی رجک اور آشوک پانڈے کو امیدوار بنایا ہے، آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو نے ان تینوں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

آر جے دی امیدوار، تصویر آئی اے این ایس
آر جے دی امیدوار، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

بہار میں 7 سیٹوں پر ہونے والے قانون ساز کونسل انتخاب کے لیے آر جے ڈی کے تینوں امیدواروں نے پیر کے روز نامزدگی کا پرچہ داخل کر دیا۔ اس موقع پر آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو بھی موجود رہے۔ آر جے ڈی کے تینوں امیدواروں نے جہاں ایک طرف نامزدگی کا پرچہ داخل کر دیا، وہیں دوسری طرف اب تک این ڈی اے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی نہیں ہوا ہے۔

آر جے ڈی نے محمد قاری صہیب، منی رجک اور آشوک پانڈے کو امیدوار بنایا ہے۔ آر جے ڈی نے قانون ساز کونسل کے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے لیے پارٹی صدر لالو پرساد کو اختیار دیا تھا۔ لالو پرساد نے ان تینوں کے ناموں کا اعلان کیا، حالانکہ تینوں سیٹوں پر امیدوار کے اعلان کے بعد مہاگٹھ بندھن میں ساتھی پارٹیوں میں ناراضگی بھی سامنے آئی تھی۔


آر جے ڈی کی طرف سے منی دیوی کے نام کا اعلان حیرت انگیز رہا۔ منی دیوی کچھ دن پہلے تک کپڑوں پر آئرن دینے کا کام کرتی تھی۔ بہرحال، ساتوں سیٹوں پر نامزدگی کا عمل 2 جون سے شروع ہوا اور ووٹنگ 20 جون کو کرائی جائے گی۔ اس کے فوراً بعد ووٹوں کی گنتی بھی کی جائے گی۔ اسمبلی میں اراکین کی تعداد کو دیکھا جائے تو سات سیٹوں پر ہونے والے قانون ساز کونسل کے انتخاب میں این ڈی اے کو 4 اور مہاگٹھ بندھن کو 3 سیٹیں حاصل ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔