بہار: بکسر میں عدالت جا رہے وکیل کا دن دہاڑے گولی مار کرقتل

جائے وقوع سے پولیس نے ایک کھوکھا برآمد کیا ہے۔ قتل کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بکسر: بہار میں بکسر ضلع کے مفصل تھانہ علاقے میں بدمعاشوں نے پیر یعنی آج ایک وکیل کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ گرداس مٹھیا گاؤں باشندہ وکیل کشور کنال پانڈے (35) بائیک سے کورٹ جا رہے تھے تبھی ایٹاڑھی روڈ واقع سادھو بابا مندر کے نزدیک موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے انہیں گولی مار کر زخمی کر دیا۔ زخمی وکیل کو بکسر صدر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ جائے وقوع سے پولیس نے ایک کھوکھا برآمد کیا ہے۔ قتل کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔


دریں اثناء واقعے کی اطلاع کے بعد وکیل یونین کے جنرل سکریٹری گنیش ٹھاکر بکسر صدر اسپتال پہنچے، جہاں نے متوفی کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تسلی دی اور معاوضہ کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وکیل کے ساتھ اس طرح کا واقعہ شدید قابل مذمت ہے۔ بدمعاشوں کو پکڑنے کے لئے پولیس کو فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔