بارہمولہ کی خاتون شاہینہ 14 ماہ بعد مقبوضہ کشمیر سے گھر لوٹیں

سول انتظامیہ کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ 'یہ تقریباً ایک سال اور دو ماہ بعد واپس لوٹی ہیں۔ تمام قانونی و طبی لوازمات کی ادائے گی کے بعد ہی شاہینہ کو واپس لایا گیا ہے'۔

تصویر بشکریہ دی کشمیر پریس
تصویر بشکریہ دی کشمیر پریس
user

یو این آئی

جموں: 14 ماہ قبل شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے حاجی پیر سیکٹر کے راستے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے والی ایک خاتون کو منگل کے روز وہاں کی انتظامیہ نے ضلع پونچھ میں چکن دا باغ کی مقام پر ہندوستانی فوج اور سول انتظامیہ کے حوالے کردیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے اوڑی سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ شاہینہ بیگم زوجہ عبدالالطیف بٹ، جو چار بچوں کی ماں ہیں، گزشتہ برس 25 جون کو حاجی پیر سیکٹر کے راستے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ منگل کو پونچھ میں چکن دا باغ کی مقام پر ہونے والی ایک تقریب کے دوران پاکستانی فوج اور مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے شاہینہ کو ہندوستانی فوج اور سول انتظامیہ کے حوالے کردیا۔


اس موقع پر سول انتظامیہ کے ایک افسر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'شاہینہ بیگم نامی ایک خاتون گزشتہ برس بارہمولہ کے راستے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوگئی تھیں۔ ان کو آج مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے ہندوستانی فوج اور سول انتظامیہ کے حوالے کیا'۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 'یہ تقریباً ایک سال اور دو ماہ بعد واپس لوٹی ہیں۔ تمام قانونی و طبی لوازمات کی ادائے گی کے بعد ہی شاہینہ کو واپس لایا گیا ہے'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔