اب سبھی 12 سرکاری بینکوں میں تقرریوں کے لیے امتحانات 13 زبانوں میں ہوں گے، وزارت مالیات نے کی سفارش
ایک کمیٹی نے یہ فیصلہ علاقائی نوجوانوں کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے اور مقامی/علاقائی زبانوں کے ذریعہ سے صارفین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ جڑنے کے مقصد سے کیا۔
مرکزی وزارت مالیات کی سفارش کے بعد اب 12 سرکاری شعبہ کے بینکوں میں کلرک بھرتی کے لیے ہونے والے امتحانات 13 زبانوں میں منعقد ہو پائیں گے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اب مشتہر خالی جگہوں کے ضمن میں ابتدائی اور مینس دونوں امتحانات ہندی و انگریزی سمیت 13 علاقائی زبانوں میں منعقد ہو سکیں گی۔
’آج تک‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن (آئی بی پی ایس) کے ذریعہ شروع کیے گئے امتحان منعقد کرنے کے موجودہ عمل کو کمیٹی کی سفارشات دستیاب کرائے جانے تک روک کر رکھا گیا تھا۔ کمیٹی نے یہ فیصلہ علاقائی نوجوانوں کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے اور مقامی/علاقائی زبانوں کے ذریعہ سے صارفین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ جڑنے کے مقصد سے کیا۔ اسے صارفین اور بینک کے درمیان رابطہ کی دوری کم سے کم ہو جائے گی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق علاقائی زبانوں میں کلرک کے امتحان منعقد کرنے کا یہ فیصلہ آئندہ ایس بی آئی اسامیوں پر بھی نافذ ہوگا، جو پہلے سے مشتہر خالی جگہوں کے لیے چل رہی تقرری عمل کے پورا ہونے کے بعد ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔