حضرت نظام الدین درگاہ پھر بند، کورونا کے پیش نظر درگاہ کمیٹی کا فیصلہ

دہلی واقع حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ ایک بار پھر عام لوگوں کے لیے بند ہو گئی ہے، درگاہ کمیٹی کی جانب سے کووڈ-19 کے سبب یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

درگاہ نظام الدین اولیا کا مرکزی دروازہ
درگاہ نظام الدین اولیا کا مرکزی دروازہ
user

قومی آواز بیورو

حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ ایک بار پھر عام لوگوں کے لیے بند کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ درگاہ کمیٹی کی جانب سے کووڈ-19 کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ درگاہ کمیٹی نے احتیاطاً 30 ستمبر سے آئندہ حکم تک کے لیے درگاہ کو بند کر دیا ہے۔

درگاہ کمیٹی نے حال ہی میں ایک میٹنگ کی تھی جس میں اس بات کا فیصلہ لیا گیا کہ درگاہ میں لوگوں کی تعداد ہر دن بڑھتی جا رہی ہے جسے روکنا مشکل ہے۔ 5 اکتوبر کو نظام الدین اولیا کا یوم پیدائش بھی ہے، ایسے میں امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ درگاہ میں زبردست بھیڑ جمع ہو سکتی ہے جس سے کورونا انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔ اسی خدشہ کو دیکھتے ہوئے درگاہ کو بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔


درگاہ کمیٹی کے سربراہ فرید نظامی نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ درگاہ کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھول دیٗے گئے تھے لیکن حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنس بڑی عجیب ہے کہ آپ درگاہ کھول دیں، لیکن عقیدت مند نہیں آ سکیں گے۔

5 اکتوبر کی شب حضرت نظام الدین کا یوم پیدائش ہے۔ جمعہ اور اتوار تک بہت زیادہ بھیڑ ہو جائے گی۔ اس اندیشہ کو دیکھتے ہوئے درگاہ کمیٹی نے فیصلہ لیا کہ اگلے حکم تک درگاہ کو بند کر دیا جائے۔ یوم پیدائش کے موقع پر درگاہ پر قوالی ہوتی ہے جو پوری رات چلتی ہے۔ ایسے میں لوگ جمع ہوں گے جس سے کورونا ضابطوں کو نافذ کرنا مشکل ہوگا۔ اس لیے اب رسمیں درگاہ سے جڑے لوگ ہی پورا کریں گے اور عام لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔